ہونڈا موٹرسائیکل خریدنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری، بلاسود اقساطی پلان متعارف

پاکستان میں ہونڈا موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود صارفین کیلئے بڑی سہولت متعارف کرادی گئی ہے، جس کے تحت مخصوص ہونڈا موٹرسائیکلیں بلاسود اقساط پر حاصل کی جاسکیں گی۔

بینک الفلاح نے اٹلس ہونڈا کے اشتراک سے اسٹیپ بائی اسٹیپ (SBS) پیمنٹ پلان متعارف کرایا ہے، جس کے تحت صارفین بغیر اضافی مارک اپ کے ہونڈا موٹرسائیکل خرید سکتے ہیں۔

پلان کے تحت ماہانہ اقساط 26 ہزار 650 روپے سے شروع ہوتی ہیں، جبکہ صارفین اپنی سہولت اور بجٹ کے مطابق ادائیگی کا پلان منتخب کرسکتے ہیں۔

اس خصوصی پیشکش میں ہونڈا CB 125F بھی شامل ہے، جو سرخ اور سیاہ رنگوں میں دستیاب ہے۔ موٹرسائیکل کی قیمت 3 لاکھ 96 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے۔

صارفین ہونڈا CB 125F کو صفر فیصد مارک اپ کے ساتھ 6 ماہ تک کی مدت کیلئے حاصل کرسکتے ہیں، جبکہ دیگر اقساطی آپشنز کے ذریعے ادائیگی کی مدت 36 ماہ تک رکھی گئی ہے۔ ان آپشنز پر معمولی پروسیسنگ فیس لاگو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : باجوڑ میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، سوات میں جائیداد کے تنازع پر دو بھائی جاں بحق

پیشکش محدود اسٹاک تک دستیاب ہے اور موٹرسائیکلیں ’’پہلے آئیے، پہلے پائیے‘‘ کی بنیاد پر فراہم کی جائیں گی، جبکہ منظوری کے بعد عام طور پر 28 کاروباری دنوں میں ڈیلیوری کی جائے گی۔

بینک الفلاح کے مطابق صارفین سے ایک مرتبہ پروسیسنگ فیس اور متعلقہ سرکاری ٹیکسز وصول کیے جاسکتے ہیں۔ کمپنی نے صارفین کو محدود انوینٹری کے باعث بروقت بکنگ کی ہدایت کی ہے۔

شکایات یا تجاویز والے صارفین ای میل contactus@bankalfalah.com کے ذریعے، فون پر، یا https://sunwai.sbp.org.pk پر سنوائی کے ذریعے بینک سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

Scroll to Top