پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے طویل دورِ اقتدار کے دوران خیبر پختونخوا میں جس نام نہاد “صحت کارڈ پلس” پروگرام کو اپنی سیاسی بقا اور کارکردگی کا سب سے بڑا ڈھونگ بنا کر پیش کیا جاتا رہا اس کے پیچھے چھپا کرپشن، نااہلی اور کھوکھلے پن کا بھیانک سچ اب سرکاری دستاویزات کی صورت میں خود بخود باہر آ چکا ہے۔
عوام کو مفت علاج کی لالی پاپ دینے والی اس جماعت نے صوبائی خزانے کو اندھا دھند لوٹا کر آج صحت کے پورے نظام کو ایک تباہ کن مالی بحران میں دھکیل دیا ہے۔
سابقہ پی ٹی آئی حکومت نے اپنی سیاسی زمین بچانے کے لیے بغیر کسی پائیدار مالیاتی ماڈل اور طویل مدتی منصوبہ بندی کے اس منصوبے کو زبردستی وسعت دی تھی۔
نجی ہسپتالوں کے ساتھ طے پانے والے منہ مانگے سروس ریٹس اور بے قابو اخراجات نے صوبائی خزانے کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا۔
چیف منسٹر سیکرٹریٹ کے مطابق 10 ستمبر کو زوم پر ہونے والے اور 25 ستمبر کو جاری ہونے والے اجلاس کے منٹس نے ثابت کر دیا ہے کہ پی ٹی آئی کی پوری سیاست محض جھوٹے نعروں اور عارضی ہام پر کھڑی تھی۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب پروگرام کے لیے فنڈز ہی نہیں تھے، تو اپنی سیاسی تشہیر کے لیے اس کے ڈھول کیوں پیٹے گئے؟
جو منصوبہ کل تک “مکمل مفت” ہونے کے بڑے بڑے دعووں کے ساتھ بیچا جا رہا تھا آج اسی کی مالی کایپلٹ کرنے کے لیے سرکاری ملازمین پر کڑی شقیں لاگو کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
اجلاس میں برونز، سلور اور گولڈ نامی پیکیجز کے تحت ملازمین سے مالی شراکت کی جو شرائط رکھی گئی ہیں وہ اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ پی ٹی آئی کا یہ ماڈل شروع دن سے ایک فراڈ کے سوا کچھ نہیں تھا جس کا بوجھ اب براہِ راست غریب عوام اور ملازمین کی جیب پر ڈالا جا رہا ہے۔
صحت کارڈ کے دائرے کو بنیادی مراکزِ صحت اور دیہی ہسپتالوں تک پھیلانے کے نام پر جو تماشا لگایا گیا اس نے صوبے کے پورے ہیلتھ سیکٹر کو وینٹیلیٹر پر لے ڈالا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : صحت کارڈ پلس میں 9.3 ارب روپے کی بچت یا عوام کی جیبوں پر ڈاکہ؟ سابق پی ٹی آئی حکومت کی مجوزہ پالیسی بے نقاب
پی ٹی آئی نے اپنے دور میں صوبے کی ترقی پر توجہ دینے کے بجائے صرف اپنے سیاسی مفادات کو ترجیح دی جس کا خمیازہ اب خیبر پختونخوا کی معصوم عوام بھگت رہی ہے۔
یہ اس جماعت کا اصل چہرہ ہے جو بلند و بانگ دعوے تو آسمان کو چھونے کے کرتی ہے مگر زمینی حقائق کے نام پر صرف تباہی اور ویرانی چھوڑ جاتی ہے۔





