ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کو بڑا دھچکا ! امریکی ایوان میں ایران جنگ فوری روکنے کی گونج!

مغربی جنگی جنون اور موجودہ امریکی انتظامیہ کی تارکینِ وطن دشمن پالیسیوں پر خود امریکی ایوان کے اندر سے شدید تنقید کا طوفان اٹھ کھڑا ہوا ہے۔

امریکا کے نامور ڈیموکریٹک رکنِ کانگریس سہاس صبرامنیم نے نجی ٹی وی کو ایک خصوصی اور تہلکہ خیز انٹرویو دیتے ہوئے ایران کے ساتھ جاری جنگ کو فوری طور پر ختم کرنے کا بڑا مطالبہ کر دیا ہےتاکہ امریکی عوام کی محنت کی کمائی کو فضول جنگوں کے بجائے ان کے اپنے فلاحی کاموں پر لگایا جا سکے۔

اپنی گفتگو میں سہاس صبرامنیم جو کہ ریاست ورجینیا سے کانگریس کے دوبارہ امیدوار بھی ہیں نے امریکی حکومت کے ترجیحی نظام کی سخت الفاظ میں مذمت کی-

ان کا کہنا تھا کہ امریکی ٹیکس دہندگان کے اربوں ڈالر بیرونِ ملک جنگوں میں جھونکے جا رہے ہیں۔ اس جنگ کو فوری طور پر ختم ہونا چاہیے تا کہ یہ رقم عام امریکیوں کو ریلیف دینے ،اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے، ہیلتھ کیئر کو بہتر بنانے اور ہاؤسنگ کو عوام کے لیے آسان بنانے پر صرف ہو سکے۔

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ اگر ڈیموکریٹس انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں تو ان کی پہلی ترجیح کوئی بیرونی معرکہ نہیں بلکہ “امریکی عوام کو اولیت دینا” ہوگی۔

موجودہ حکومت کی پالیسیوں کا پردہ فاش کرتے ہوئے سہاس صبرامنیم نے کہا کہ بدقسمتی سے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ان قانونی امیگرینٹس کے خلاف انتہائی نازیبا اور سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں جو دہائیوں سے اس ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ امریکا میں 20، 20 سال سے قانونی ورک ویزا پر کام کرنے والے ہنر مند افراد کو بھی گرین کارڈ فراہم نہیں کیے جا رہے جو کہ کھلم کھلا ناانصافی اور انتظامی تعصب کا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے پاس کون سے خطرہ ناک میزائل موجود؟ٹرمپ کا خوفناک انکشاف!

ڈیموکریٹک رکنِ کانگریس نے امریکی امیگریشن نظام کی بدانتظامی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں موجود امریکی سفارتخانوں اور قونصل خانوں میں ویزا اپائنٹمنٹس کا شدید بحران پیدا ہو چکا ہے جس کی وجہ سے لوگ رول رہے ہیں۔

انہوں نے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے حوالے سے سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی صورت یہ برداشت نہیں کریں گے کہ آئس (ICE) کا محکمہ اپنی طے شدہ قانونی حد سے تجاوز کر کے لوگوں کو ہراس ساختہ کرے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ موجودہ گلے سڑے امیگریشن نظام میں فوری اور جامع اصلاحات کی شدید ضرورت ہے۔

Scroll to Top