پشاور: خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقے زیریں جنوبی وزیرستان کے انگور اڈہ بازار اور شہری آبادی پر افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ اور مارٹر گولہ باری سے ایک شہری جاں بحق اور پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے۔
پاکستانی سیکورٹی فورسز نے دشمن کی اس کھلی جارحیت کا فوری، منہ توڑ اور کاری جواب دیتے ہوئے افغان طالبان کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔
سرکاری ذرائع اور ڈپٹی کمشنر لوئر جنوبی وزیرستان کے مطابق 27 اکتوبر کی رات افغان طالبان کی جانب سے عام شہریوں کے مکانات اور انگور اڈہ بازار کو بلااشتعال نشانہ بنایا گیا، جہاں ایک مارٹر گولہ گرنے سے ایک مقامی شہری موقع پر دم توڑ گیا جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے اور متعدد دکانوں کو شدید نقصان پہنچا۔
“Strongly condemn the unprovoked and blatant aggression by the Afghan Taliban regime against civilian homes and Angoor Adda Bazaar in Lower South Waziristan. I salute the Pakistan Armed Forces for their swift, forceful and decisive response. Let the Afghan Taliban regime have no illusions: Pakistan will never tolerate attacks on its people or violations of its sovereignty. Khyber Pakhtunkhwa has sacrificed thousands of lives in the fight against terrorism, and we will not allow anyone to threaten our people or undermine our security. Any aggression against Pakistan will be confronted with unwavering resolve. Our armed forces have the full backing of the nation to defend every inch of our soil, and no threat or hostile act will weaken our determination to protect Pakistan.”
Faisal Karim Kundi
Governor Khyber Pakhtunkhwa— Office of Governor Khyber Pakhtunkhwa (@Governor_KP) October 27, 2026
واقعے کے فوراً بعد سرحد پر تعینات پاک فوج کے چاق و چوبند دستوں نے فوری اور موثر جوابی کارروائی شروع کی جس سے سرحد پار طالبان کی باؤنڈری پوسٹوں پر بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے افغان طالبان کی اس بلااشتعال جارحیت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کے فوری اور فیصلہ کن جواب کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
اپنے ایک اہم بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ افغان طالبان حکومت کسی خوش فہمی میں نہ رہے؛ پاکستان اپنے شہریوں پر حملے اور اپنی قومی سلامتی و خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں : نوجوانوں کے لیے روزگار کا بڑا موقع، ریلوے میں نئی آسامیوں کا اعلان
گورنرخیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں جانوں کے نذرانے دیے ہیں اور ہم کسی کو بھی اپنے لوگوں کو دھمکانے یا ملک کی سلامتی کو ڈگمگانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف ہر قسم کی جارحیت کا جواب نڈر عزم اور پور طاقت کے ساتھ دیا جائے گا۔
ملک کی مسلح افواج کو سرزمینِ پاک کے ایک ایک انچ کا دفاع کرنے کے لیے تمام قوم کی مکمل اور غیر متزلزل حمایت حاصل ہے، اور کوئی بھی دشمن یا ناپاک عزائم رکھنے والی طاقت پاکستان کے تحفظ کے قومی عزم کو متزلزل نہیں کر سکتی۔





