خیبر پختونخوا میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے دوران عوام نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ قانون کی بالادستی کا دائرہ کار ہر خاص و عام تک پھیلایا جائے اور کوئی بھی شخصیت قانون سے بالاتر نہ ہو۔
شہریوں نے واضح کیا ہے کہ اگر جمعیت علمائے اسلام (ف) کا مرکز یعنی “مفتی محمود مرکز” سرکاری اراضی پر قائم ہے یا تجاوزات کے دائرے میں آتا ہے تو اسے عام شہریوں کی توڑی جانے والی دکانوں اور مارکیٹوں کی طرح فوری طور پر مسمار کیا جائے۔
عوام کا پرزور مطالبہ ہے کہ اس مرکز کے قانونی کاغذات اور دستاویزات کی مکمل چھان بین کی جائے اور اس کا ریکارڈ میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : اسلام کو بزنس بنانے والوں کو اب نہ نوکری ملے گی نہ روپیہ:محسن نقوی سینیٹ میں مولانا پر پھٹ پڑے
شہریوں نے زور دیا کہ اس انسدادِ تجاوزات مہم کے دوران کسی بھی قسم کی سفارش، سیاسی اثر و رسوخ، یا امیر و غریب کی تفریق کو ہرگز برداشت نہیں کیا جانا چاہیے، کیونکہ بلاامتیاز کارروائی سے ہی پوری قوم اور ریاست کا اصل مفاد وابستہ ہے۔





