سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے بھائی اور رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) فیصل امین گنڈا پور نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا سیاسی ماضی بے نقاب کر دیا ہے۔
ویڈیو میں سخت اور آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے فیصل امین گنڈا پور نے انکشاف کیا کہ مولانا فضل الرحمان “پانی کی مچھلی” کی طرح اقتدار کے بغیر تڑپتے ہیں اور اپنی پوری زندگی حکومتی ایوانوں کے بغیر نہیں گزار سکے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا کی آج تک کی تمام تر سیاست اور اپوزیشن ہمیشہ “فرینڈلی” رہی ہے، جس کا مقصد صرف اور صرف اپنے مفادات حاصل کرنا رہا ہے۔
فیصل امین گنڈا پور نے ماضی کی تاریخ کے پتے کھولتے ہوئے کہا کہ آمر پرویز مشرف سے لے کر جس کو بھی اقتدار ملا، مولانا نے ہمیشہ اسی کے ساتھ معاملات طے کیے، واک آؤٹ کے ڈرامے رچائے اور ہر حکومت کو لیجٹیمیسی (قانونی حیثیت) فراہم کی، اور ان کا یہ تمام ریکارڈ سب کے سامنے عیاں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سرکاری زمینوں پر غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری :مفتی محمود مرکز پر بھی بلڈوزر چلایاجائے،خیبرپختونخوا کے عوام مطالبہ
انہوں نے للکارتے ہوئے کہا کہ اس وقت بھی مولانا فضل الرحمان اپنے ذاتی اقتدار کے لیے کچھ مانگ رہے ہیں جو اب تک انہیں نہیں مل سکا۔
انہو ں نے کہاکہ پارٹی کے موقف کا نہیں پتہ البتہ ان جیسے سیاستدان پر کبھی اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔





