جمہوریہ ترکیے کے قیام کی 103ویں سالگرہ کی پروقار تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے شرکت کی اور پاکستان، ترکیے اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے “مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے” کو امتِ مسلمہ اور علاقائی امن و استحکام کا ایک تاریخی اور اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے ترک صدر رجب طیب اردوان، ترک حکومت اور عوام کو دل کی گہرائیوں سے قومی دن کی مبارکباد پیش کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو آڑے ہاتھوں لیا اور واضح کیا کہ بھارتی جارحیت کے سخت ترین لمحات میں ترکیے کی بلاحساب اور مخلصانہ حمایت اہل پاکستان کے لیے شدید حوصلے اور طاقت کا باعث بنی۔ پاکستان کی قوم ترکیے کے اس اخلاقی و دفاعی ساتھ کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاک ترک دوستی لازوال، تاریخی اور لازوال رشتوں پر استوار ہے جس پر وقت کا کوئی بھی طوفان اثر انداز نہیں ہو سکتا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان، ترکیے اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخی معاہدہ تریوں ممالک کی مشترکہ دفاعی صلاحیت اور علاقائی امن و استحکام کے لیے ان کے پختہ عزم کی کھلی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس اتحاد سے نہ صرف خطے میں طاقت کا توازن قائم ہوگا بلکہ دشمن عناصر کو بھی منہ توڑ جواب ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم شہباز شریف کا پاک چین فرینڈ شپ اسپتال کے افتتاح پر مفت علاج کا اعلان!
وزیراعظم نے ترک صدر رجب طیب اردوان کے وژن اور قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں ترکیے ایک مضبوط اور بااثر عالمی قوت بن کر ابھرا ہے۔
معیشت، جدید دفاعی ٹیکنالوجی اور انفرادی و اجتما عی بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ترکیے کا عالمی سطح پر ممتاز اور باوقار مقام ہے، جو تمام اسلامی ممالک کے لیے مشعلِ راہ ہے۔





