سکردو کے علاقے مدینہ کالونی کے عقب میں افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ایک ہی خاندان کے چار افراد کو قتل کردیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور ان کی دو کمسن بیٹیاں شامل ہیں، جن کی عمریں ایک سال اور پانچ سال بتائی جارہی ہیں۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے۔
پولیس کے مطابق مقتول شوہر کا تعلق تلو بروق جبکہ ان کی اہلیہ کا تعلق پاراچنار سے بتایا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور میں افسوسناک واقعہ، زہریلی مشروم کھانے سے تین کمسن بہن بھائی جاں بحق
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور نامعلوم ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔





