ہانگ کانگ سیکسز، پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دی

ہانگ کانگ سپر 6 ٹورنامنٹ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو عبرتناک شکست دے کر شاندار کامیابی اپنے نام کرلی۔

پاکستانی بلے بازوں نے بھارتی بولنگ اٹیک کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 89 رنز کا ہدف محض چوتھے اوور میں حاصل کرلیا۔

میچ میں پاکستانی بیٹرز نے ابتدا ہی سے بھارتی بولرز پر دباؤ برقرار رکھا اور چوکوں اور چھکوں کی برسات کرتے ہوئے مقابلے کو یکطرفہ بنا دیا۔

پاکستان کی جانب سے خواجہ نافع نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 12 گیندوں پر 41 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی اور بھارتی بولنگ لائن کو مشکلات سے دوچار کردیا۔

دوسری جانب عباس آفریدی نے بھی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے بھارتی بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور محض 8 گیندوں پر 35 رنز بنا کر پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سہ ملکی سیریز کےدوران پاکستان کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلی

پاکستانی بیٹرز کی طوفانی بیٹنگ کے سامنے بھارتی ٹیم کا 89 رنز کا ہدف انتہائی کم ثابت ہوا اور گرین شرٹس نے چوتھے اوور میں ہی کامیابی حاصل کرلی۔

Scroll to Top