عالمی توانائی اور پیٹرولیم کی دنیا میں ایک ایسا بڑا اور سنسنی خیز بریک تھرو سامنے آیا ہے جس نے علاقائی اور عالمی معاشی حلقوں میں شدید ہلچل مچا دی ہے۔
پاکستان نے سعودی عرب کو توانائی کے شعبے میں اب تک کی سب سے بڑی اور تاریخی پیشکش کر دی ہے جس کے تحت سعودی کمپنیوں کو پاکستانی سرزمین پر اپنا پیٹرولیم ذخیرہ کرنے کا گرین سگنل دے دیا گیا ہے۔
یہ سنسنی خیز پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک سے پاکستان میں متعین سعودی سفیر ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی نے ایک اعلیٰ سطحی اور اہم ترین ملاقات کیے۔
اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان آئل اسٹوریج، ریفائنری کی جدید ترین صلاحیتوں اور توانائی کے مکمل تحفظ میں تعاون کو ایک نئے اور اب تک کے بلند ترین سطح پر لے جانے پر مکمل اتفاق کیا گیا۔
ملاقات کے دوران سامنے آنے والے انکشافات نے سب کو حیران کر دیا ہے۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے دی جانے والی اسٹوریج سہولت سے سعودی عرب کو عالمی سطح پر درپیش پیٹرولیم کی ترسیلی دشواریوں اور خطرات کو کم کرنے میں بے پناہ مدد ملے گی۔
وفاقی وزیر کے مطابق بلوچستان کے اہم ساحلی علاقے حب(Hub) میں ایک انتہائی عظیم الشان پیٹرولیم اسٹوریج اور ریفائننگ کمپلیکس قائم کرنے کا ماسٹر منصوبہ زیر غور ہے۔ اس منصوبے کے لاگو ہوتے ہی خطے میں تیل کی ترسیل کا پورا نقشہ بدلنے کی پیش گوئی کی جا رہی ہے۔
ذائع کے مطابق حب میں قائم ہونے والا یہ ممکنہ کمپلیکس نہ صرف سعودی پیٹرولیم کے عالمی سپلائی چین کے لیے محفوظ ترین قلعہ ثابت ہوگا بلکہ پاکستان کو بھی توانائی کے بحران سے ہمیشہ کے لیے نکالنے میں مدد دے گا۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا کوپاکستان کا ڈیجیٹل ہارٹ بنانے کا اعلان! 2030 کا ماسٹر پلان تیار!
سعودی سفیر اور پاکستانی حکام کے درمیان اس روڈ میپ پر انتہائی تیز رفتاری سے پیش رفت پر اتفاق ہوا ہےجس کے بعد پیٹرولیم انڈسٹری کے بڑے کھلاڑیوں اور عالمی منڈیوں کی نظریں اب اسلام آباد اور ریاض کے اگلے باضابطہ اعلان پر جم گئی ہیں۔





