قطری وزارت داخلہ کا بڑا اعلان!صرف 4 شرائط پر 30 دن کا فری ویزا حاصل کریں!

قطر جانے کے خواہش مند پاکستانیوں اور سیاحوں کے لیے ایک انتہائی خوش آئند اور بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ خلیجی ملک قطر نے پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیےمفت سیاحتی ویزا آن ارائیول (Free Tourist Visa on Arrival)کی سہولت کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے جس کے تحت پاکستانی شہری قطر میں 30 ایام تک کا قیام کر سکیں گے۔

قطر کی وزارتِ داخلہ (Ministry of Interior)کے مطابق، ویزا آن ارائیول کی یہ مفت سہولت پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت اور تھائی لینڈ کے شہریوں کو بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ مسافروں کے ویزے کا دورانیہ ان کی ہوٹل کی بکنگ کی بنیاد پر ہوگا، جس کی زیادہ سے زیادہ حد 30 دن مقرر کی گئی ہے۔

قطری حکام نے واضح کیا ہے کہ اس مفت ویزا سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے پاکستانی مسافروں کو درج ذیل چار اہم شرائط کا پورا کرنا لازمی ہوگا:

پاسپورٹ کی میعاد:
مسافر کے پاسکم از کم 3 ماہ کی کارآمد میعاد (Validity)کا حامل پاکستانی پاسپورٹ ہونا چاہیے۔

کنفرم ٹکٹ:
واپسی یا آگے کا کنفرم راؤنڈ ٹرپ ایئر ٹکٹ پاس ہونا ضروری ہے۔

طبی انشورنس:
قطر کی منظور شدہ انشورنس کمپنی سے حاصل کردہ میڈیکل / ہیلتھ انشورنس کی موجودگی لازمی ہے۔

خاص ہوٹل بکنگ:
ہوٹل کی بکنگ صرف اور صرف ڈسکور قطر (Discover Qatar) کی باضابطہ اور آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے کی گئی ہو۔ کسی بھی دوسری ویب سائٹ یا تھرڈ پارٹی سے کی گئی بکنگ قبول نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : جعلی ادویات سے ہوشیار! اصلی اور نقلی دوا پہچاننے کا آسان طریقہ سامنے آ گیا!

قطری وزارت داخلہ کے مطابق یہ مفت ویزا سہولت ہوائی اڈے پر پہنچنے والے صرف ان تمام اہلیت پر پورا اترنے والے مسافروں کو فوری جاری کی جائے گی جو ان چاروں ضروری دستاویزات کو فراہم کریں گے۔

مطلوبہ دستاویزات یا ڈسکور قطر سے بکنگ فراہم نہ کرنے کی صورت میں مسافر اس سہولت کے لیے نااہل قرار دیے جا سکتے ہیں۔

Scroll to Top