ایبٹ آباد میں مطلوب ملزم کی پولیس پر فائرنگ، اہلکار زخمی

ایبٹ آباد کے علاقے شیروان میں ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب ملزم کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ شیروان کی حدود چوکی چمہٹی میں ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب ملزم سلیم ولد صدیق سکنہ کنگر پائیں نے پولیس اہلکار کی جانب سے روکے جانے پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار عبید پیٹ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم سلیم مقدمہ علت نمبر 239، جرم 395 کے تحت مطلوب تھا۔ مذکورہ مقدمہ جعفر حسین شاہ کے گھر میں ڈکیتی کی واردات کے حوالے سے درج کیا گیا تھا، جس میں ملزمان گھر سے طلائی زیورات، 3 لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون لے گئے تھے۔

واقعے کے بعد زخمی پولیس اہلکار کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Scroll to Top