اچکزئی سے متعلق بیرسٹر سیف کا اہم انکشاف

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کے سابق مشیر بیرسٹر سیف نے محمود خان اچکزئی کو سخت تنقید بنایا۔

بیرسٹر سیف نے دعویٰ کیا ہے کہ محمود اچکزئی نے نواز شریف کی معاونت سے اپنی ہاری ہوئی نشست حاصل کی تاہم اب وہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خاطر شہباز شریف کے ساتھ بیٹھنے کو بھی تیار نہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کیا، لیکن وہ ان کے لیے عملی طور پر کچھ کرتے دکھائی نہیں دے رہے۔

بیرسٹر سیف نے راجہ ناصر عباس سے متعلق بھی دعویٰ کیا کہ ان کے اہم حکومتی شخصیات کے ساتھ براہِ راست رابطے ہیں، تاہم ان کے بقول یہ رابطے عمران خان کی رہائی کے مقصد کے لیے نہیں کیے جا رہے۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی سے ملاقات: متحدہ اپوزیشن کے قیام کا اعلان

انہوں نے اپنے بیان میں محمود خان اچکزئی کے سیاسی کردار اور بانی پی ٹی آئی کے لیے ان کی کوششوں پر سوالات اٹھائے۔

Scroll to Top