اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ فضل الرحمان کی سیاست ہمیشہ سے منافقت، خاندانی اجارہ داری اور ریاستی مفادات کے سودے بازی کے گرد گھومتی رہی ہے۔
بظاہر دین کا پرچار کرنے والے موصوف نے اپنی ہی پارٹی میں جمہوریت کا جنازہ نکالتے ہوئے اسے خاندانی لمیٹڈ کمپنی بنا رکھا ہے۔
پارٹی پر تاحیات مسلط فضل الرحمان نے پارلیمنٹ اور اہم عہدوں کو صرف اپنے بیٹوں، بھائیوں اور قریبی رشتہ داروں تک محدود کر رکھا ہے۔
پارلیمنٹ یا خاندانی طوائف الملوکی؟ (شجرہ نسب کا مکروہ چہرہ)
جے یو آئی (ف) کے اندر خاندانی نیٹ ورک کی جو مثال ملتی ہے وہ سیاسی تاریخ میں کم ہی دیکھی گئی ہے۔

بیٹے: مولانا اسعد محمود سابق وفاقی وزیر برائے مواصلات اور ایم این اے رہے ہیں جبکہ مولانا اسعد محمود بھی قومی اسمبلی کے امیدوار رہ چکے ہیں۔
بھائی: مولانا عطا الرحمان سابق وفاقی وزیر سیاحت و سینیٹر، مولانا لطیف الرحمان سابق صوبائی وزیر اور قائد حزب اختلاف، مولانا عبید الرحمان اور ضیاء الرحمان (بیوروکریٹ، ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان و کراچی) اہم سرکاری اور سیاسی عہدوں پر قابض رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : مذہب کے لباس میں لِپٹا سیاسی سوداگر، فضل الرحمان نے ذاتی اقتدار کے حصول کے لیے ہر حد عبور کر لی
قریبی رشتے دار اور سمدھی: سابق گورنر خیبرپختونخوا اور سینیٹر حاجی غلام علی اور ان کے صاحبزادے اور پشاور کے میئر زبیر علی بھی اسی خاندانی نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔
پارٹی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر بھی دو سسٹر ان لاز (سالیاں) شاہدہ اختر علی (ایم این اے) اور ریحانہ اسماعیل (ایم پی اے) قابض ہیں، جبکہ کامران مرتضیٰ اور ان کی بیگم کو بھی سینیٹر اور ایم این اے کی نشستیں دے کر پارٹی کو خاندانی جاگیر بنایا گیا ہے۔
نظریاتی انحراف اور فکری تضاد
یہ اسی شخص کا بیٹا ہے جس کے بارے میں تاریخی حقیقت ہے کہ اس نے پاکستان بننے کی مخالفت کی تھی۔ موصوف کا اپنا حال یہ ہے کہ وہ ثقیل اردو کے نام پر عوام کو دھوکہ دیتے ہیں، “تہتر کا آئین” کا راگ الاپتے ہیں اور سیاسی رنگ بازی کے ذریعے عوام کو بے وقوف بناتے ہیں۔
دہشت گردی کے خلاف ملک کی جنگ میں یہ تلخ حقیقت بھی عیاں ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی (خوارجیوں) کے پچھلے 3 امیر براہِ راست ان کے ہی مدارس سے پڑھے ہوئے ہیں۔ کرپشن کے الزامات کا یہ عالم ہے کہ آصف زرداری جیسے مکار سیاستدان بھی انہیں “مرشد” مانتے ہیں۔
اسلام آباد کے سیکٹر G-6/4 میں جائیدادوں کے انبار اور مشکوک ذرائع
سیاسی دکانداری اور خاندانی عیش و عشرت کے ساتھ ساتھ اب فضل الرحمان سے منسوب وفاقی دارالحکومت کے پوش سیکٹر جی-6/4 میں قیمتی جائیدادوں کی ملکیت اور حصول کے ذرائع کے حوالے سے ہولناک انکشافات سامنے آئے ہیں:
اسٹریٹ 84 میں تحفے میں ملنے والی لگژری رہائش گاہ
ذرائع کے مطابق سیکٹر جی-6/4 کی اسٹریٹ 84 میں ایک قیمتی گھر مولانا فضل الرحمان کو دلاور خان کی جانب سے تحفے میں دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کرائے پر لیا گیا گھر ہڑپ، فضل الرحمان نے غریب کو در بدر کر دیا، مالک کی گورنر خیبر پختونخوا سے واگزار کرانے کی اپیل
اطلاعات کے مطابق اس جائیداد کا تعلق سینیٹ کے ٹکٹ کے لین دین سے بھی جوڑا جا رہا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی انکشاف ہے کہ دلاور خان کا تعلق سگریٹ سازی اور اسمگلنگ کے کاروبار سے ہے۔
اسٹریٹ 83، مکان نمبر 11 میں غیر قانونی تعمیرات
مذکورہ سیکٹر کی اسٹریٹ 83 میں واقع مکان نمبر 11 بھی مولانا فضل الرحمان سے منسوب ہے، جہاں چار الگ الگ پورشنز غیر قانونی طور پر تعمیر کیے جا رہے ہیں، جن کی قانونی حیثیت اور سی ڈی اے سے منظوری کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔
سی ڈی اے کے نوٹسز اور ضابطے کی خلاف ورزیاں
اسی اسٹریٹ میں واقع مکان نمبر 7 کے حوالے سے وفاقی ترقیاتی ادارے (CDA) نے سخت کارروائی کرتے ہوئے 30 اکتوبر کو نوٹس جاری کیا ہے۔
عمارت کے مقررہ کھلے حصوں میں غیر قانونی تعمیرات، سرکاری زمین پر گارڈ پوسٹ اور جنریٹر کی تنصیب پر کڑے اعتراضات اٹھاتے ہوئے 15 دن میں خلاف ورزیاں دور کرنے کی مہلت دی گئی ہے۔
ریاست کا نمک کھا کر اور سرکاری مراعات سمیٹ کر ملک کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے فضل الرحمان کا مکروہ چہرہ اب پوری طرح بے نقاب ہو چکا ہے۔
ایک طرف خاندانی اجارہ داری اور کرپشن کے پہاڑ ہیں تو دوسری طرف اسلام آباد میں بے نامی اور تحفے میں ملنے والی کروڑوں روپے کی جائیدادیں ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ان تمام مالیاتی و قانونی بے ضابطگیوں اور ریاست دشمن سرگرمیوں کا کڑا احتساب کیا جائے۔





