اسلام آباد : جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ فضل الرحمان کے زیرِ اثر اداروں کا ایک طرف ریاست مخالف بیانیے اور تشدد پر مبنی رویہ تو دوسری جانب دارالحکومت سمیت ملک بھر میں غیر قانونی قبضوں اور تجاوزات کا سلسلہ بے نقاب ہو گیا ہے۔
اسلام آباد کے پوش سیکٹر F-8/3 میں قائم جے یو آئی (ایف) سے منسلک جامعہ معارف الشریعہ میں رہائشی عمارت پر غیر قانونی قبضہ، بلڈنگ قوانین کی بدترین خلاف ورزی اور اس کی کوریج کرنے والے صحافی طیب سرور پر وحشیانہ تشدد کی۔
صحافی طیب سرور پر حملہ اور غنڈہ گردی کی تفصیلات
معلومات کے مطابق کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (CDA) کی جانب سے رہائشی عمارت کو بطور مدرسہ استعمال کرنے اور بلڈنگ قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر جاری کردہ نوٹس کے حوالے سے جب صحافی طیب سرور مدرسہ انتظامیہ کا موقف لینے پہنچے تو وہاں موجود جے یو آئی (ایف) کے کارندوں اور طلباء نے صحافتی اخلاقیات اور قانون کو ہوا میں اڑا دیا۔
🚨🚨فضل الرحمٰن کے مدرسے میں تجاوزات کی رپورٹنگ پر صحافی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں، اسلحہ تان کر ہراساں کیا گیا اور کتے چھوڑ دیے گئے، آزاد صحافت پر حملہ۔ https://t.co/NzLznj3fEN
— Pakhtun Digital (@PakhtunDigital) November 1, 2026
صحافی طیب سرور کا کہنا ہے کہ میں سی ڈی اے کے نوٹس اور بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی پر محض موقف لینے اور کوریج کے لیے گیا تھا، لیکن وہاں موجود مدرسے کے طلباء اور کارندوں نے سچائی چھپانے کے لیے مجھ پر خطرناک کتے چھوڑ دیے، اسلحہ تان کر ہراساں کیا اور جان سے مارنے کی کھلی دھمکیاں دیں۔
یہ بھی پڑھیں : مذہب کی آڑ میں NHA کے 36 ارب روپے کی بندر بانٹ، اسعد محمود کے دور میں اکرم پانیزئی کی ننگی لوٹ مار، فضل الرحمان اور اکرم پانیزئی کا مجرمانہ گٹھ جوڑ بے نقاب
واقعے کے فوری بعد صحافی طیب سرور نے جے یو آئی (ایف) مدرسہ انتظامیہ کے تشدد، ہراسانی اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے خلاف تھانہ مارگلہ میں قانونی کارروائی کے لیے درخواست جمع کرا دی ہے۔
مدرسے کے نام پر کتوں، اسلحے اور غنڈہ گردی پر سنگین سوالات
اسلام آباد کے قلب میں ایک مدینی مدرسے کے اندر خطرناک کتوں کی موجودگی اور اسلحہ بردار افراد کا کھلے عام صحافیوں کو دھمکانا کئی بھیانک سوالات کو جنم دیتا ہے۔ کیا دینی تعلیم کے نام پر قائم عمارتوں کو نجی ملیشیا، تشدد اور غنڈہ گردی کی آماجگاہ بنا دیا گیا ہے؟
فضل الرحمان کا امپائر: پشاور سے اسلام آباد تک ناجائز تجاوزات اور بچوں کی ذہن سازی
یہ واقعہ کوئی الگ تھلگ کیس نہیں بلکہ فضل الرحمان اور ان کے حواریوں کی اس دیرینہ پالیسی کا حصہ ہے جس کے تحت ملک بھر میں مذہب کی آڑ لے کر قیمتی سرکاری و رہائشی زمینوں پر قبضہ کیا جاتا ہے۔
پشاور اور خیبر پختونخوا میں تجاوزات: اسلام آباد ہی نہیں بلکہ پشاور میں بھی اپنے والد کے نام پر غیر قانونی تجاوزات اور سرکاری زمینوں پر قبضے کا جال پھیلایا گیا ہے۔
ملک گیر ناجائز قبضے: فضل الرحمان کا نیٹ ورک پورے پاکستان میں مدرسوں کے نام پر قائم عمارتوں کو سیاسی پناہ گاہوں اور غیر قانونی اقدامات کے لیے استعمال کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : افغان تابعیت سے پاکستانی شناخت کا جعلی سفر، عبدالمناف کے خاندان کو خلافِ ضابطہ شہریت، نادرا پر ننگا دباؤ اور فضل الرحمٰن پر غداری کی تحقیقات کا شدید مطالبہ
معصوم بچوں کی ذہن سازی: دینی تعلیم کے مقدس نام پر جمع کیے گئے معصوم بچوں کو اپنے سیاسی و ذاتی مفادات کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، ان کے ذہنوں میں ریاست مخالف زہر گھولا جاتا ہے اور انہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور صحافیوں کے خلاف بطور ڈھال اور پرتشدد عناصر استعمال کیا جا رہا ہے۔
دوہرا معیار: ایک طرف ناجائز قبضے، دوسری طرف ریاست مخالف زہر
فضل الرحمان کی قیادت میں ایک طرف تو ریاست کے آئین و قانون کو چیلنج کرتے ہوئے ریاست مخالف تقاریر اور زہر افشانی کی جاتی ہے، اور دوسری طرف دارالحکومت کے سب سے محفوظ سمجھے جانے والے علاقوں میں قانون کی ننگی خلاف ورزی کرتے ہوئے تجاوزات قائم کی جاتی ہیں۔
جب میڈیا ان کی اس ننگی لوٹ مار اور قانون شکنی کو بے نقاب کرنے کی کوشش کرتا ہے تو آگے سے غنڈہ گردی، اسلحہ اور کتے چھوڑ کر صحافت کی زبان بند کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
صحافتی تنظیموں اور شہریوںنے تھانہ مارگلہ اور سی ڈی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ جامعہ معارف الشریعہ کی غیر قانونی عمارت، وہاں موجود اسلحہ بردار عناصر اور صحافی طیب سرور کو دھمکیاں دینے والے جے یو آئی (ایف) کے کارندوں کے خلاف فوری اور بلاامتیاز سخت ترین قانونی کارروائی کی جائے۔





