اسلام آباد : قومی سیاست کے نام پر مذہب کا لبادہ اوڑھ کر ملک کے اربوں روپے لوٹنے والے فضل الرحمان اور ان کے خاندان کا بھیانک چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہو چکا ہے۔
پی ڈی ایم کے سیاہ دورِ حکومت میں وزارتِ مواصلات (NHA) کو ذاتی جاگیر سمجھ کر استعمال کیا گیا، جہاں کرپشن، اقربا پروری اور قومی خزانے پر شب خون مارنے کی نئی تاریخ رقم کی گئی۔
جاوید چوہدری کے نجی ٹی وی کے پروگرام میں سامنے آنے والے ہولناک انکشافات نے فضل الرحمان کے مجرمانہ نیٹ ورک کی پول کھول دی ہے۔ عوام اب مزید دھوکے میں رہنے والی نہیں، اور اس مکروہ گٹھ جوڑ کا حساب کتاب اب ہر صورت دینا ہوگا۔
فضل الرحمان اور خاندان پر مبینہ کرپشن، 36 ارب کے ٹھیکوں اور جائیدادوں کی مالیت میں اربوں روپے کے فرق کے الزامات!
📺 پروگرام ’’مؤقف‘‘، سماء نیوز | 30 اکتوبر 2026
🔹 جاوید چوہدری: فضل الرحمان سے منسلک مبینہ مالی بے ضابطگیوں کا ایک بڑا نیٹ ورک سامنے آنے کا دعویٰ۔ اسعد محمود کی وزارت کے دوران اکرم خان پانیزئی کو تقریباً 36 ارب روپے کے سرکاری ٹھیکے ملنے اور ان میں مبینہ بے ضابطگیوں کے الزامات۔
🔹 جاوید چوہدری: اکرم خان پانیزئی کی ممکنہ گرفتاری اور وعدہ معاف گواہ بننے کی صورت میں فضل الرحمان کی مشکلات بڑھنے کا امکان۔ سی ڈی اے کی جانب سے رہائش گاہ کے باہر مبینہ غیر قانونی تعمیرات پر نوٹس کا بھی دعویٰ۔
🔹 عبدالستار خان: فضل الرحمان کے خاندان سے منسوب 4 جائیدادوں کی ظاہر کردہ مالیت 2 کروڑ 7 لاکھ روپے، جبکہ مبینہ سرکاری تخمینہ 3 ارب 15 کروڑ روپے ہونے کا دعویٰ۔
🔹 جاوید چوہدری: فضل الرحمان کو اقتدار میں متوقع حصہ نہ ملنے پر سیاسی مایوسی کا سامنا ہے۔ خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں ممکنہ انتظامی تبدیلیاں ان کے سیاسی اثر و رسوخ کے لیے چیلنج بن سکتی ہیں
— Imran Asghar (@Imranbold) October 31, 2026
این ایچ اے کے 36 ارب روپے کے ٹھیکوں کی لوٹ مار اور خفیہ ٹرانزیکشنز
پی ڈی ایم کی وفاقی حکومت میں فضل الرحمان نے اپنے بیٹے اسد محمود کو وزارتِ مواصلات کا منصب دلوا کر قومی خزانے کی لوٹ مار کا بازار گرم کیا۔
اس دورِ وزارت میں فضل الرحمان کے خاص کارندے اور قریبی ساتھی اکرم خان پانیزئی کو نوازنے کے لیے ضوابط کی دھجیاں اڑائی گئیں۔
فضل الرحمان نے پی ڈی ایم (PDM) کی وفاقی حکومت میں اپنے بیٹے اسد رحمان کو وزارت مواصلات دلائی اور اسد رحمان نے اس دور وزارت میں فضل الرحمان کے قریبی ساتھی اکرم خان پانے زئی کو این ایچ اے کے 36 ارب روپے کے 5 پراجیکٹ دلائے
اکرم خان کے اکاؤنٹ سے بھاری رقوم کی ٹرانزیکشن فضل الرحمن سے ریلیٹڈ اکاونٹس میں ہوئیں( کسی نے سچ کہا تھا فضل الرحمن کے ساتھ پیٹ نہیں حرام کا مٹکا بندھا ہے جس میں فضل الرحمن ڈالے جا رہا لیکن مٹکا نہیں بھر رہا)
— حِجاب رندھاوا H.R (@Hijab29392) November 1, 2026
اربوں کے پراجیکٹس کی بندر بانٹ: رتوڈیرو سے شکرپڑ، خضدار-کچلاک، چترال-شندور اور دیگر اہم سڑکوں سمیت تقریباً 36 ارب روپے کے 5 بڑے پراجیکٹ سیاسی رسوخ کے ذریعے اکرم خان پانیزئی کو سونپے گئے۔
یہ بھی پڑھیں : افغان تابعیت سے پاکستانی شناخت کا جعلی سفر، عبدالمناف کے خاندان کو خلافِ ضابطہ شہریت، نادرا پر ننگا دباؤ اور فضل الرحمٰن پر غداری کی تحقیقات کا شدید مطالبہ
خفیہ بینک اکاؤنٹس اور ٹرانزیکشنز: اکرم خان پانیزئی کے اکاؤنٹس سے بھاری رقوم کی مشکوک اور غیراعلانیہ ٹرانزیکشنز براہِ راست فضل الرحمان سے جڑے ہوئے اکاؤنٹس میں منتقل ہونے کے ناقابلِ تردید شواہد سامنے آ چکے ہیں۔
گرفتاری کا خوف اور وعدہ معاف گواہ: اکرم خان پانیزئی کی ممکنہ گرفتاری اور ان کے وعدہ معاف گواہ بننے کے بعد فضل الرحمان کی سیاسی پناہ گاہیں لرز اٹھی ہیں، اور اس مکروہ کھیل کے تمام تانے بانے اب بے نقاب ہوتے جا رہے ہیں۔
جائیدادوں کی اصلیت: اربوں روپے کی دولت اور کاغذوں کا فریب
عبدالستار خان کی جانب سے پریس اور میڈیا پر پیش کیے گئے حقائق نے فضل الرحمان کے خاندان کی مالی بدعنوانیوں پر سے پردہ اٹھا دیا ہے۔
🚨🚨فضل الرحمان کے بیٹے اسد محمود کے دورِ وزارت میں ڈی آئی خان کی پانچ سڑکوں کے ٹھیکوں میں مبینہ مالی بے ضابطگیاں! ابتدائی تخمینہ ایک ارب اکسٹھ کروڑ، کنٹریکٹس چھ ارب اکہتر کروڑ روپے—پانچ ارب دس کروڑ روپے کا اضافہ کس بنیاد پر ہوا، منظوری کس نے دی؟ https://t.co/XJjlnUgJ29
— Azaad Urdu (@azaad_urdu) October 30, 2026
خیبر پختونخوا میں خاندان کی چار قیمتی جائیدادوں کی اصل مالیت 3 ارب 15 کروڑ روپے بنتی ہے، جبکہ الیکشن کمیشن یا سرکاری کاغذات میں ان کی ظاہر کردہ قیمت محض 2 کروڑ 7 لاکھ روپے دکھائی گئی ہے۔
اربوں روپے کی اس ہیرا پھیری اور زمینوں کے اس غبن نے ثابت کر دیا ہے کہ اقتدار کا ناپاک استعمال کس بے دردی سے کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : کرائے پر لیا گیا گھر ہڑپ، فضل الرحمان نے غریب کو در بدر کر دیا، مالک کی گورنر خیبر پختونخوا سے واگزار کرانے کی اپیل
دوسری جانب سی ڈی اے کی جانب سے رہائش گاہ کے باہر کی گئی غیر قانونی تعمیرات پر نوٹسز نے بھی اس قانون شکنی پر مہر ثبت کر دی ہے۔
عوام کا دوٹوک مطالبہ: سیاسی بھاشن نہیں، دستاویزی حساب دو
سیاسی جلسوں میں تقاریر کرنے اور مذہب کی آڑ میں پردہ پوشی کرنے والے فضل الرحمان، اسعد محمود اور اکرم خان پانیزئی اب قوم کو جواب دینے کے پابند ہیں۔
1. این ایچ اے ریکارڈ کی طلبی: 36 ارب روپے کے 5 منصوبوں میں کی جانے والی بے ضابطگیوں اور مالی فوائد کا مکمل دستاویزی ریکارڈ عوام کے سامنے لایا جائے۔
2. بینک اکاؤنٹس کا حساب: اکرم خان پانیزئی کے اکاؤنٹس سے فضل الرحمان کے خاندان تک پہنچنے والی اربوں روپے کی ٹرانزیکشنز کے اصل ذرائع بتائے جائیں۔
3. آزادانہ تحقیقات کا چیلنج: اگر دامن صاف ہے تو تحقیقاتی اداروں کے سامنے پیش ہونے سے گریز کیوں ہے؟ قوم اب خالی نعرے نہیں، بلکہ مجرموں کا عبرتناک انجام چاہتی ہے۔
سیاسی بلیک میلنگ اور دھونس کا یہ دور اب ختم ہوچکا ہے۔ فضل الرحمان اور ان کے حواریوں کو قومی وسائل پر ڈاکہ ڈالنے کی ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا۔





