اسلام آباد: فضل الرحمٰن کے سیاسی اثر و رسوخ،غیر قانونی اقدامات اور سنگین بے ضابطگیوں کے حوالے سے پہلی بار ایک انتہائی حساس اور تہلکہ خیز معاملہ منظرِ عام پر آ گیا ہے۔
عبدالمناف نامی شخص کی افغان سے پاکستانی شہریت کے حصول کے پراسرار عمل نے نہ صرف ملکی سیکیورٹی اداروں بلکہ وزارتِ داخلہ اور انتظامی حلقوں میں بھی تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے فضل الرحمٰن کے سیاسی دباؤ اور غیر قانونی مداخلت کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ شدید ہو گیا ہے۔
افغان شہریت سے پاکستانی شناخت تک کا پراسرار سفر
عبدالمناف کی پاکستانی شہریت کا معاملہ محض ایک عام فرد کی شناخت یا درخواست تک محدود نہیں رہا بلکہ اس نے ریاست کے قانون اور سیکیورٹی ڈومین پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔
ریکارڈ کے مطابق یہ سوال شدت سے سامنے آ رہا ہے کہ آیا عبدالمناف ماضی میں بنیادی طور پر افغان شہری تھا؟ اس نے پاکستانی شہریت کے حصول کے لیے کس قانونی بنیاد پر درخواست دائر کی اور کن دستاویزی ثبوتوں کی بنا پر اسے ریلیف فراہم کیا گیا؟
یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ عبدالمناف اور اس کے خاندان کی پاکستانی شناخت سابقہ افغان تابعیت، دستاویزی ثبوت اور متعلقہ حکام کی جانب سے کی گئی تصدیق کے پورے مرحلے میں شدید نقائص اور سیاسی مداخلت پائی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مذہب کے لباس میں لِپٹا سیاسی سوداگر، فضل الرحمان نے ذاتی اقتدار کے حصول کے لیے ہر حد عبور کر لی
سوال یہ اٹھایا جا رہا ہے کہ کیا کسی مجاز سرکاری اتھارٹی نے ضوابط سے ہٹ کر اس درخواست کی منظوری دی، اور اگر دی تو اس فیصلے کی قانونی اور سیکیورٹی بنیاد کیا تھی؟
پاکستان سٹیزن شپ ایکٹ 1951 کی سنگین خلاف ورزی کا خدشہ
قانون کے مطابق پاکستان سٹیزن شپ ایکٹ 1951 کے تحت شہریت حاصل کرنے کے لیے انتہائی سخت اور واضح قانونی راستے موجود ہیں۔ اس تناظر میں ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس اور نادرا جیسے حساس اداروں سے استفسار کیا جا رہا ہے کہ:
1. عبدالمناف نے کس مخصوص شق (پیدائش، نسب، رجسٹریشن یا نیچرلائزیشن) کے تحت شہریت کا دعویٰ کیا؟
2. کیا اس کی درخواست کے ساتھ منسلک حلف نامے، برتھ سرٹیفکیٹس اور دیگر حساس دستاویزات مستند تھیں؟
3. کیا امیگریشن اینڈ پاسپورٹس اور دیگر اداروں نے ملکی سلامتی کے اداروں کے ذریعے اس کی باضابطہ ویریفکیشن (Clearance) کروائی تھی؟
پورے خاندان کی قانونی اہلیت پر سوالات
معاملے کو مزید سنگین بنانے والا پہلو عبدالمناف کے پورے خاندان کی شہریت اور ان کی قانونی حیثیت ہے۔ اگر خاندان کے تمام بالغ افراد نے الگ الگ پاکستانی شہریت کے لیے اپلائی کیا تو ان کی فرداً فرداً منظوری کا سرکاری ریکارڈ کہاں ہے؟ اور اگر کم عمر بچوں کو والدین کی بنیاد پر پاکستانی شہری تسلیم کیا گیا تو اس کے لیے کون سے قوانین اور دستاویزات استعمال کی گئیں؟
یہ بھی پڑھیں : جے یو آئی (ف) میں جمہوریت کا جنازہ، خواتین کی مخصوص نشستوں پر بھی دو سالیاں شاہدہ اخترعلی اور ریحانہ اسماعیل قابض
تہلکہ خیز کا کہنا ہے کہ کسی ایک غیر ملکی فرد یا خاندان کو یکدم ملکی شہریت دینا بغیر جامع تحقیقات اور تصدیق کے ممکن نہیں، جب تک کہ اس کے پیچھے کوئی انتہائی بااثر سیاسی شخصیت موجود نہ ہو۔
فضل الرحمٰن کا مشکوک کردار اور سیاسی اثر و رسوخ
اس پورے سکینڈل کا سب سے حساس اور مرکزی نقطہ فضل الرحمٰن کا مشکوک کردار اور ان کی جانب سے سرکاری اداروں پر ڈالا جانے والا سیاسی دباؤ ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ سنگین سوالات سامنے آئے ہیں کہ، کیا فضل الرحمٰن نے افغان شہری عبدالمناف کی پاکستانی شہریت کی منظوری کے لیے وزارتِ داخلہ، نادرا یا پاسپورٹ حکام سے بلاواسطہ یا بالواسطہ رابطہ کیا؟
کیا انہوں نے کوئی سفارشی خط، تحریری مراسلت یا سرکاری آفسز میں ذاتی اثر و رسوخ استعمال کیا؟
کیا کسی سرکاری فائل میں فضل الرحمٰن کی اس غیر قانونی سفارش یا مداخلت کا قابلِ تصدیق ریکارڈ موجود ہے؟
اگر یہ تمام شواہد ثابت ہوتے ہیں تو یہ محض ایک معمول کی سفارش نہیں بلکہ ریاست کے قانون اور سیکیورٹی کے طریقۂ کار کو اپنے ذاتی و سیاسی مفادات کے لیے پامال کرنے کی سنگین کوشش ہے۔
حکام کے سامنے چھ بنیادی اور چبھتے ہوئے سوالات
شفافیت اور قانون کی بالادستی کے لیے اب متعلقہ سرکاری اداروں، ایف آئی اے اور وزارتِ داخلہ کو درج ذیل سوالات کے جوابات ہر صورت ریکارڈ کی روشنی میں دینے ہوں گے
یہ بھی پڑھیں : مذہب کا مقدس نام، اور ہاؤسنگ منسٹری میں پلاٹوں کا غلیظ دھندہ، فضل الرحمٰن کے کرپشن نیٹ ورک کا بھیانک چہرہ بے نقاب
تصدیق کنندہ ادارہ: عبدالمناف کی سابقہ افغان شہریت اور اصل شناخت کی تصدیق کس ادارے نے کی تھی؟
قانونی شق: پاکستانی شہریت دینے کے لیے قانون کی کون سی شق استعمال کی گئی؟
تاریخ اور اتھارٹی: کس مجاز اتھارٹی نے اور کس مخصوص تاریخ کو اس شہریت کی منظوری دی؟
خاندانی جانچ پڑتال: بالغ اور کم عمر خاندانی افراد کے لیے الگ الگ قانونی و سیکیورٹی تقاضے پورے کیے گئے یا نہیں؟
فضل الرحمٰن کے خطوط: کیا فضل الرحمٰن کی جانب سے لکھی گئی کوئی سفارش، خط یا مراسلت ریکارڈ پر موجود ہے؟ اور اگر ہے تو اسے منظرِ عام پر کیوں نہیں لایا جا رہا؟
ایف آئی اے اور وزارتِ داخلہ کا ریکارڈ: کیا ان تمام حساس کارروائیوں کا قابلِ تصدیق اور محفوظ سرکاری ریکارڈ موجود ہے؟
غیر جانبدارانہ تحقیقات اور بلاامتیاز کارروائی کا مطالبہ
شہریت کسی بھی ریاست کا انتہائی حساس اور قانونی حق ہوتا ہے، اسے سیاسی رعایت یا شخصی تعلقات کی بنیاد پر بانٹا نہیں جا سکتا۔
عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ریاستی ادارے اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) اصل دستاویزات اور مراسلت کو سامنے لاتے ہوئے فضل الرحمٰن کے اس مشکوک کردار، غیر قانونی مداخلت اور پناہ دہی کی بلاامتیاز تحقیقات کریں تاکہ قومی سلامتی پر سودے بازی کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔





