سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
سوات اور گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.4 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 105 کلومیٹر تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔




