سوات میں غیر قانونی افغان باشندوں کے گرد گھیرا تنگ

سوات  کے شہر مینگورہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5 افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار افغان باشندوں کے خلاف فارن ایکٹ کی دفعہ 14 کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

گرفتار افراد کا تعلق افغانستان، خصوصاً کابل سے بتایا جاتا ہے، جو مینگورہ کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر تھے۔

یہ بھی پڑھیں: غیر قانونی افغان مہاجرین کو واپس جانا ہوگا، ویزا لگوا کر دوبارہ آئیں، گورنر فیصل کریم کنڈی کا دوٹوک اعلان

ایس ڈی پی او مینگورہ سٹی کلیم اللہ کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ پولیس نے مزید افراد کے خلاف بھی قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Scroll to Top