بنوں میں ممش خیل کے علاقے میں واقع دینی مدرسے کے متعدد طلبا مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے سے بیمار ہوگئے۔
متاثرہ طلبا کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال بنوں منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق متاثرہ طلبا کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر ایڈوائزر مولانا حافظ عبدالغفار قریشی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال بنوں کا ہنگامی دورہ کیا اور زیر علاج طلبا کی عیادت کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی۔
اس موقع پر انہوں نے متعلقہ ڈاکٹروں سے طلبا کے علاج معالجے اور انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں بھی تفصیلات حاصل کیں۔
مولانا حافظ عبدالغفار قریشی نے ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ متاثرہ طلبا کو علاج معالجے کی بہترین اور ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کے صحت کارڈ پلس میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف، ادویات اور طبی سامان مہنگے داموں خریدے جانے کا انکشاف
انہوں نے ایمرجنسی وارڈ میں بستروں کی کمی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی اور ہسپتال انتظامیہ کو اس حوالے سے مؤثر اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔





