افغان طالبان رجیم کی ایک بار پھر پاکستانی شہری آبادی پر جارحیت، پاکستانی فورسز کا بھرپور جواب، دشمن کی بندوقیں خاموش کرا دیں

جنوبی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر واقع انگور اڈہ کے مقام پر ایک بار پھر کشیدگی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جہاں افغان طالبان کی جانب سے مبینہ طور پر پاکستانی شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔

افغان طالبان کی فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے سرحد پار متعدد پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

جوابی کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان کے متعدد اہلکاروں کی ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں، تاہم ان اطلاعات کی آزاد ذرائع سے تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی۔

ذرائع کے مطابق انگور اڈہ کے علاقے میں شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوات میں غیر قانونی افغان باشندوں کے گرد گھیرا تنگ

گزشتہ دنوں بھی افغان طالبان کی مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد پاکستانی فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی تھی

Scroll to Top