جھل مگسی میں دہشت گردوں کی جانب سے آتش زنی کی کارروائی کی کوشش مقامی آبادی کی مزاحمت کے باعث ناکام ہوگئی۔
واقعے کے دوران دہشت گردوں اور مقامی شہری لشکر کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق ایف اے ایچ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے جھل مگسی میں آتش زنی کی کوشش کی، تاہم مقامی آبادی نے ان کے خلاف مزاحمت کی اور انہیں کارروائی سے روکنے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان رجیم کی ایک بار پھر پاکستانی شہری آبادی پر جارحیت، پاکستانی فورسز کا بھرپور جواب، دشمن کی بندوقیں خاموش کرا دیں
اطلاعات کے مطابق مقامی افراد کی مزاحمت پر دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی، جس کا جواب شہری لشکر کی جانب سے دیا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر ایف سی کی جنگی ٹیمیں اور پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ اس دوران ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں ایف اے ایچ کے تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
واقعے سے متعلق مزید تفصیلات اور ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت کے حوالے سے تاحال معلومات سامنے نہیں آئیں۔





