فلوریڈا میں ٹرمپ کی رہائش گاہ کے قریب نجی طیارہ گر کر تباہ ، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ

امریکی ریاست فلوریڈا کی پام بیچ کاؤنٹی اس وقت شدید خوف اور سنسنی کی لپیٹ میں آ گئی جب 20 لاکھ ڈالر مالیت کا ایک انتہائی تیز رفتار لئیرجیٹ 60(Learjet 60) نجی طیارہ اچانک فضا سے زمین کی طرف غوطہ کھاتے ہوئے تباہ ہو گیا۔

یہ لرزہ خیز واقعہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشہور زمانہ رہائش گاہ مار اے لاگو سے محض 7 میل کے فاصلے پر پیش آیا جس کے فوراً بعد سیکیورٹی ادارے ہائی الرٹ ہو گئے۔

مقامی اور امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس لگژری طیارے نے ٹیکساس کے آسٹن برگسٹروم انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے بہاماس کی دلکش راہوں کے لیے اڑان بھری تھی۔

پرواز اپنے معمول کے مطابق جاری تھی کہ اچانک 8 ہزار فٹ کی بلندی پر ایک پراسرار موڑ آیا۔ طیارے نے یکایک دائیں جانب انتہائی خطرناک کٹ مارا اور چند ہی سیکنڈز میں سیدھا زمین کی طرف عمودی غوطہ لگا دیا۔

زمین پر گرنے سے قبل طیارہ ایک خوفناک جھٹکے کے ساتھ گھنے درختوں سے ٹکرایا اور بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں کو چیرتا ہوا زمین بوس ہو گیا۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی ہولناک آواز دور دور تک سنی گئی اور اردگرد کا علاقہ لرز اٹھا۔

موقع پر موجود ویڈیوز اور ریسکیو ذرائع کے مطابق جہاز کے زوردار تصادم کی وجہ سے زمین میں ایک بڑا گڑھا پڑ گیا ہے جبکہ ہر طرف آگ کی بلند ہوتی لپٹیں اور دھوئیں کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔

پام بیچ کاؤنٹی فائر ریسکیو نے فوری طور پر کارروائی شروع کرتے ہوئے اس واقعے کو ایک بڑے جانی نقصان والا حادثہ قرار دیا ہے۔

حکام نے ابتدائی طور پر متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے تاہم ابھی تک یہ راز برقرار ہے کہ طیارے میں مجموعی طور پر کتنے افراد سوار تھے اور کیا زمین پر موجود کوئی شہری بھی اس ہولناک تباہی کی زد میں آیا ہے۔

حادثہ ڈونلڈ ٹرمپ کی مار اے لاگو رہائش گاہ کے بالکل قریب ہونے کی وجہ سے سیکیورٹی پر مامور اداروں کے کان کھڑے ہو گئے ہیں۔

فوری طور پر صورتحال کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے مار اے لاگو کلب کی حفاظت کے لیے جدید ترین ایونجر (Avenger) فضائی دفاعی نظام متحرک کر کے نصب کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی غیر متوقع خطرے سے نمٹا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی انجینئرز کے لیے سنہری موقع: جرمنی نے روزگار کے دروازے کھول دیے!

وفاقی ہوا بازی انتظامیہ (FAA) اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (NTSB) کے ماہرین نے حادثے کی جگہ کو گھیراؤ میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ طیارے کے اچانک غوطہ کھانے کی اصل وجہ کا پتہ لگایا جا سکے۔

Scroll to Top