جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ فضل الرحمن اور ان کے خاندان کے خلاف اربوں روپے کے بے نامی اثاثوں اور مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات میں انتہائی سنسنی خیز اور چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں۔
خیبرپختونخوا حکومت کے ریونیو اینڈ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی سرکاری دستاویزات اور نیب ذرائع نے فضل الرحمان خاندان کے بتائے گئے اثاثوں اور ان کی اصل سرکاری قیمت کے درمیان 3 ارب 12 کروڑ روپے کے ایک خطیر اور غیر قانونی فرق کا پردہ چاک کر دیا ہے جس کے بعد تمام متعلقہ شخصیات قومی احتساب بیورو (نیب) کے ریڈار پر آ گئی ہیں۔
سرکاری ریکارڈ کے مطابق صرف 4 مخصوص جائیدادوں کی کاغذات میں بتائی گئی قیمت اور ان کی اصل مارکیٹ و سرکاری ویلیو میں اربوں روپے کا واضح تضاد پایا گیا ہے۔
اس حوالے سے جو تفصیل سامنے آئی ہے اس کے مطابق :
پہلی جائیداد:
فضل الرحمن کی جانب سے جس جائیداد کی قیمت محض 15لاکھ روپے ظاہر کی گئی تھی خیبرپختونخوا کے اسٹیٹ اینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی چھان بین میں اس کی اصل سرکاری ویلیو 47 کروڑ روپے نکلی۔ یوں صرف ایک جائیداد میں 46 کروڑ 85 لاکھ روپے کا غیر قانونی فرق چھپایا گیا۔
دوسری جائیداد:
فضل الرحمن برادران کی طرف سے جس جائیداد کی قیمت صرف 25 لاکھ روپے بتائی گئی سرکاری دفاتر کے تصدیق شدہ ریکارڈ کے مطابق اس کی واقعی قیمت 85 کروڑ روپے تھی جس میں 84 کروڑ 75 لاکھ روپے کا بڑا تفاوت پایا گیا۔
تیسری جائیداد:
کاغذات میں 45 لاکھ روپے ظاہر کی جانے والی جائیداد کی کے پی حکومت کے ڈیولپمنٹ ریکارڈ کے مطابق اصل قیمت 62 کروڑ روپے نکلی، جس میں 61 کروڑ 55 لاکھ روپے کا بڑا تفاوت اور غیر قانونی فرق چھپایا گیا۔
چوتھی جائیداد:
چوتھی جائیداد کی جانچ کے دوران اہم پیش رفت ہوئی جس کی قیمت دستاویزات میں 1 کروڑ 22 لاکھ روپے لکھی گئی تھی جبکہ سرکاری جائزے میں اس جائیداد کی کل ویلیو 3 ارب 82 کروڑ روپے سے بھی تجاوز کر گئی۔
یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد میں فضل الرحمان کے مدرسے کی غنڈہ گردی، سی ڈی اے نوٹس کی کوریج پر صحافی طیب سرور پر کتے چھوڑ دیے گئے، اسلحہ تان کر جان سے مارنے کی دھمکیاں
ذرائع کا کہنا ہے کہ فضل الرحمن اور ان کے بھائیوںلطف الرحمن، عطائ الرحمن اور ضیاءالرحمن کے مجموعی اثاثوں کی جانچ پڑتال کے دوران 3 ارب 12 کروڑ روپے کا قانونی اور مالی فرق ثابت ہو چکا ہے۔
اس تمام معاملے پر نیب نے گھیرا تنگ کرتے ہوئے تحقیقات کا دائرہ کار مزید وسیع کر دیا ہے اور جلد ہی اس سلسلے میں مزید قانونی پیش رفت متوقع ہے۔





