جدید طبی تحقیق: مونگ پھلی کھائیں، دماغ کو جوان اور توانا رکھیں!

نیدرلینڈز کی ماسٹرکٹ یونیورسٹی میڈیکل سینٹر (Maastricht University Medical Center) میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ دماغ کو جوان اور فعال رکھنے کے لیے روزانہ مونگ پھلی کا استعمال کرنا انتہائی مفید عادت ہے۔

اس تحقیق میں 60 سے 75 سال کی عمر کے 31 صحت مند افراد کو شامل کیا گیا جنہیں 16 ہفتوں تک روزانہ 60 گرام مونگ پھلی کھانے کی ہدایت دی گئی۔

تحقیق سے معلوم ہوا کہ مونگ پھلی کے استعمال سے دماغ کے دائیں جانب کے ان حصوں کا انسولین پر ردعمل بہتر ہو گیا جو یادداشت سے براہ راست منسلک ہوتے ہیں۔

اگرچہ انسولین بنیادی طور پر بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے کے لیے جانی جاتی ہے لیکن یہ دماغی خلیات (عصبی خلیات) کی نشوونما، بقا اور یادداشت کو بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

جرنل کلینیکل نیوٹریشن (2025) میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق 16 ہفتوں تک روزانہ مونگ پھلی کھانے سے دماغ کی جانب خون کا بہاؤ 3.6 فیصد تک بڑھ جاتا ہے جبکہ زبانی یادداشت میں 5.8 فیصد بہتری آتی ہے جو دماغ کو آکسیجن اور غذائی اجزا پہنچانے میں مدد دیتا ہے۔

مونگ پھلی صحت بخش چکنائی، فائبر، وٹامنز، منرلز اور حیاتیاتی مالیکیولز سے مالا مال ہوتی ہے۔

اس میں پایا جانے والا جزو (L-arginine) سیکھنے اور یادداشت کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد پولیس کا انقلابی اقدام: ڈرائیونگ لائسنس کی گھر کی دہلیز پر فراہمی شروع!

اکتوبر 2026 میں امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق مونگ پھلی کا استعمال عادت بنانے سے خون میں گردش کرنے والی چکنائی میں ایسی تبدیلیاں آتی ہیں جو ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے کو 11 فیصد تک کم کر دیتی ہیں۔

Scroll to Top