بوگس بلز اور ڈبل تنخواہوں کا اسکینڈل :آڈیٹر جنرل کی رپورٹ نے پی ٹی آئی حکومت کا پول کھول دیا

سینئر صحافی ارشد عزیز ملک نے آڈیٹر جنرل کی رپورٹ (2024-2025) کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گذشتہ صوبائی حکومت کے دور میں کروڑوں روپے کی جعلی ادائیگیاں کی گئیں اور بڑے پیمانے پر مالی بدعنوانیاں کی گئیں۔

ارشد عزیز ملک کے مطابق آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جعلی رسیدوں اور بوگس بلوں کے ذریعے 3 کروڑ4لاکھ روپے کی ادائیگیاں کی گئیں، جن کا پیچھا کرنے پر تمام دستاویزات اور رسیدیں جعلی ثابت ہوئیں۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ فنانشل قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے افسران کو غیر قانونی الاؤنسز جاری کیے گئے اور بعض ملازمین کو ڈیپوٹیشن کے باوجود ڈبل ڈبل تنخواہیں دی گئیں۔ اس مد میں ایک کروڑ 90 لاکھ روپے کی رقم غیر قانونی طور پر افسران میں تقسیم کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: جے یو آئی مدرسے کی کوریج پر صحافی طیب سرور پر کتے چھوڑنے کا واقعہ: وزیر اطلاعات عطا تارڑکی واقعے کی سخت مذمت

انہوں نے کہاکہ ایک طرف صوبے کے مالی معاملات خراب ہیں اور فنڈز کے لیے وفاق سے رجوع کیا جا رہا تھا دوسری طرف صوبے کے اندر افسران کو ڈبل تنخواہوں سے نوازا جاتا رہا۔

Scroll to Top