پی ٹی آئی دور کا بڑا مالیاتی اسکینڈل بے نقاب:موجودہ انتظامیہ کا سخت ایکشن!

تحریکِ انصاف کی سابقہ حکومت کی نالائقی، بددیانتی اور ادارہ جاتی تباہی کے نتیجے میں صوبائی خزانے کو پہنچنے والے شدید نقصان کا ازالہ کرنے کے لیے موجودہ انتظامیہ نے تاریخی اور انقلابی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی دورِ حکومت میں قانونی محکموں میں پھیلائی گئی بدانتظامی، غفلت اور نااہل افسران کی پردہ پوشی کا خاتمہ کرتے ہوئے موجودہ حکومت نے ڈسٹرکٹ اٹارنیز اور مالیاتی مقدمات کے کڑے احتساب کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا کے مشیر برائے قانون، محنت و بین الصوبائی رابطہ عامر جاوید نے موجودہ انتظامیہ کی گڈ گورننس اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اٹارنیز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں انکشاف ہوا کہ پی ٹی آئی کے ادوارِ حکومت میں نہ صرف سرکاری مقدمات کی پیروی میں شدید غفلت برتی گئی بلکہ اربوں روپے کے مالی اثرات (Financial Implications) رکھنے والے کیسز کو دانستہ طور پر نظر انداز کیا گیا۔ جس پر مشیرِ قانون نے فوری طور پر تمام بڑے مالیاتی مقدمات کا خصوصی قانونی آڈٹ کرانے کا حکم دے دیا۔

موجودہ شفاف حکومت کے تحرک کے سامنے پی ٹی آئی دور کے کاہل اور عدم تعاون کرنے والے کچھ ڈسٹرکٹ اٹارنیز کی حواس باختگی بھی سامنے آ گئی جو مقدمات کے مالی اثرات سے متعلق مطلوبہ ڈیٹا اور تفصیلی معلومات فراہم کرنے سے قاصر رہے۔ اس پر موجودہ انتظامیہ نے سخت مؤقف اپناتے ہوئے ان افسران کو آخری وارننگ جاری کرنے کی ہدایت کی۔

مشیرِ قانون عامر جاوید نے واضح الفاظ میں کہا کہ پی ٹی آئی کے چھوڑے ہوئے خراب نظام اور غفلت کو اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔ تمام ڈسٹرکٹ اٹارنیز صوبائی خزانے کے ایک ایک روپے کا حساب دینے اور مکمل مالی تفصیلات فراہم کرنے کے پابند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی حکومت میں بڑے پیمانے پر افسران کے تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

موجودہ انتظامیہ نے عزم ظاہر کیا ہے کہ ہر ڈسٹرکٹ اٹارنی کی کارکردگی کا انفرادی بنیادوں پر باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا تاکہ ماضی میں پی ٹی آئی حکومت کی مبینہ بددیانتی اور نالائقی کی وجہ سے ضائع ہونے والے سرکاری مفادات اور عوامی پیسوں کا مکمل تحفظ کیا جا سکے اور صوبے میں حقیقی احتساب اور شفافیت قائم کی جا سکے۔

Scroll to Top