بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے گورنر فیصل کریم کنڈی کا بڑا اعلان!

سابقہ پی ٹی آئی کی 13سالہ کرپٹ حکومت کی شدید نااہلی، نالائقی اور اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کو پامال کرنے کی ترجیحات کا خاتمہ کرتے ہوئے موجودہ گورنر انتظامیہ نے صوبے کے غریب عوام اور بیرونِ ملک مقیم تارکینِ وطن کے لیے تاریخی و انقلابی اصلاحات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

تحریکِ انصاف کے سالہا سال کے دورِ اقتدار میں جہاں اوورسیز پاکستانیوں کو محض کھوکھلے نعروں سے بہلایا گیا اور ان کے مسائل کو یکسر نظرانداز کیا گیا وہیں موجودہ انتظامیہ نے ان کی فلاح و بہبود اور حقوق کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔

اسی سلسلے میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے چیئرمین بورڈ آف گورنرز اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (OPF) سید قمر رضا شاہ نے ایک اہم اور نائج بخش ملاقات کی۔

ملاقات میں پی ٹی آئی دور کی پیدا کردہ بے نظمی اور بدانتظامی کا خاتمہ کرتے ہوئے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود، ان کو درپیش قانونی مسائل کے حل اور صوبے کے نوجوانوں کو عالمی معیار کی تعلیم اور بین الاقوامی مارکیٹ میں روزگار فراہم کرنے کے حوالے سے تفصیلی فیصلے کیے گئے۔

پی ٹی آئی دور میں اوورسیز پاکستانیوں کے زمینوں کے تنازعات اور سست ترین عدالتی نظام کے ہاتھوں خوار ہونے کے برعکس موجودہ انتظامیہ نے کے پی میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خصوصی عدالتوں کے قیام کی منظوری کا فیصلہ کیا ہے۔

ان عدالتوں کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانی آن لائن ویڈیو لنک کے ذریعے ہی عدالتی کارروائی کا حصہ بن سکیں گے اور مقدمات کے فیصلے لازمی طور پر 90 دن کے اندرکرنے کا سخت قانونی طریقہ کار وضع کیا جا رہا ہے۔

علاوہ ازیں پی ٹی آئی حکومت کے دور میں تعلیمی زوال اور نوجوانوں کی بیروزگاری کی بدترین صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے تعاون سے خیبر پختونخوا میں ایک اعلیٰ بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹی قائم کرنے کی تجویز بھی منظور کر لی گئی ہے۔

اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے موجودہ حکومت کے عوامی بیانیے اور عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ان کے دل کے انتہائی قریب ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ موجودہ انتظامیہ کی سب سے پہلی ترجیح ہے۔

انہوں نے پی ٹی آئی حکومت کے روایتی تاخیری حربوں کو رد کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو تمام منصو بوں پر فوری پیش رفت اور انہیں کم سے کم وقت میں عملی جامہ پہنانے کی سخت ہدایات دیں۔

ملاقات میں نوجوانوں کو پی ٹی آئی دور کی طرح بے روزگار چھوڑنے کے بجائے بین الاقوامی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق فنی و پیشہ ورانہ تربیت (Vocational Training) دینے اور او پی ایف کے ساتھ مل کر انہیں بیرونِ ملک بہترین روزگار فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی دور کا بڑا مالیاتی اسکینڈل بے نقاب:موجودہ انتظامیہ کا سخت ایکشن!

گورنر فیصل کریم کنڈی نے اعادہ کیا کہ صوبے کی بہتری، ہنر مند شباب اور اداروں کے باہمی تعاون کے لیے تمام دستیاب وسائل جھونک دیے جائیں گے تاکہ ماضی کی ناکام پالیسیوں کے داغ دھوئے جا سکیں۔

Scroll to Top