وفاقی حکومت نے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ پیدائش کے موقع پر پیر 9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 9 نومبر کو یومِ اقبال کے سلسلے میں ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے تحت اس روز تمام سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کی 87ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
واضح رہے کہ ہر سال 9 نومبر کو شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ پیدائش کے موقع پر یومِ اقبال منایا جاتا ہے۔ اس دن ملک بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔





