بلدیاتی انتخابات : کاغذاتِ نامزدگی کی ڈیڈ لائن میں 8 نومبر تک توسیع کردی گئی!

دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے معرکے سے قبل ایک اور سنسنی خیز پیش رفت سامنے آئی ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کے مرحلے میں ہنگامی طور پر 2 دن کی توسیع کا بڑا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد امیدواروں کی دوڑ دھوپ میں اچانک تیزی آ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نئی ہدایت کے تحت اب امیدوار 8 نومبر شام 4 بجے تک اپنے کاغذات نامزدگی متعلقہ ریٹرننگ افسران (ROs) کے پاس جمع کرا سکیں گے۔

الیکشن کمیشن نے واضح اور سخت ہدایت کی ہے کہ تمام امیدوار بلا تاخیر اپنے تمام تر ضروری دستاویزات مکمل کر کے جمع کروائیں تاکہ آگے کے مرحلے پر کسی قسم کا قانونی مسئلہ پیدا نہ ہو۔

کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 دن کی توسیع کے اس فیصلے نے سیاسی امیدواروں اور آزاد حریفوں کو دم لینے اور اپنے کاغذات کی غلطیوں کو درست کرنے کا موقع فراہم کر دیا ہے۔ تاہم دوسری جانب ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں امیدواروں کا غیر معمولی رش اور ہنگامی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صوابی کا تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاون جاری

الیکشن کمیشن کے اس اچانک فیصلے کے بعد اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابی معرکے میں مقابلے کی فضا مزید گرم ہو گئی ہے۔

Scroll to Top