وزیر دفاع خواجہ آصف نے فضل الرحمان اور ان کی سیاسی حکمتِ عملی کے پردے چاک کرتے ہوئے ایک سنگین اور سنسنی خیز انکشاف کر دیا ہے۔
نجی ٹیلی ویژن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے فضل الرحمان کی جانب سے کھیلی جانے والی ڈرامائی سیاست کو آڑے ہاتھوں لیا اور واضح کیا کہ اب حکومت کسی بھی قسم کے بلیک میلنگ یا فکسڈ میچ کے آگے جھکنے والی نہیں ہے۔
خواجہ آصف نے فضل الرحمان کو کڑا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر مولانا میرے بارے میں بات کریں گے تو میں خاموش نہیں رہوں گا انہیں اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔
انہوں نے فضل الرحمان کی سیاست کو بے نقاب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ پہلے معاملے کو ایک انتہا پر لے جانا اور پھر اچانک دوسری انتہا پر آ جانا ایک خطرناک کھیل ہے۔
وزیر دفاع نے سخت لہجے میں تنبیہ کی کہ اگر ہم ایسی فکسڈ گیمیں کھیلیں گے تو اس کی بھیانک قیمت ملک اور حکومت کو ادا کرنا پڑے گی فضل الرحمان کو نہیں۔ ہم نہ کبھی فکسڈ گیم کھیلے ہیں اور نہ ایسی چھپن چھپائی کی گیموں کے کھلاڑی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں نظریاتی اختلافات اپنی جگہ لیکن اس میں دو نمبری یا ایسی تلخی نہیں ہونی چاہیے کہ بندہ سلام دعا کا بھی روادار نہ رہے۔
پی ٹی آئی کی سابقہ ناکام حکومت پر شدید رگڑا لگاتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے چار سالہ سیاہ دور میں پاکستان کے سیاسی ماحول میں اس قدر زہر گھول دیا ہے کہ اس کا خمیازہ آج پورا ملک بھگت رہا ہے۔
انہوں نے حکومت کے مضبوط اور شفاف موقف کو اجاگر کرتے ہوئے واضح کیا کہ حکومت کی جانب سے کھولے گئے کسی بھی کرپشن یا احتساب کے کیس کو ہرگز بند نہیں کیا جائے گا قانون اپنی پوری طاقت کے ساتھ اپنا راستہ بنائے گا۔
انٹرویو کے دوران خواجہ آصف نے ایک اور خوفناک اور سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 8 سے 10 ماہ سے کچھ سرمایہ دار اور کارپیٹ بیگرز متحرک ہو چکے ہیں۔
امریکہ کی سول وار کے وقت پرانے ہینڈ بیگ لے کر سستا مال خریدنے والے مفاد پرستوں کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ یہ لوگ پنجاب میں کرپشن کے گرد پیدا کر کے موجودہ حکومت کو ڈس کریڈٹ (بدنام) کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں، تاکہ حکومت کو کمزور دکھا کر اپنی ایک نئی فریش ٹیم کو آگے لایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں : بلدیاتی انتخابات : کاغذاتِ نامزدگی کی ڈیڈ لائن میں 8 نومبر تک توسیع کردی گئی!
وزیر دفاع نے پردہ اٹھایا کہ الیکشن میں دو سال باقی ہیں اور 50 برس کے قریب موجود چند سرمایہ دار اور سیاسی گٹھ جوڑ یہ سوچ رہے ہیں کہ شاید پرانی قیادت ریٹائر ہو جائے گی اسی لیے وہ ایک نیا گروپ تشکیل دینے کی پردے کے پیچھے کوششیں کر رہے ہیں۔
خواجہ آصف کے اس دبنگ اور سنسنی خیز بیانیے نے جہاں سیاسی مخالفین کی بولتی بند کر دی ہے وہاں موجودہ حکومت کے دوٹک اور مضبوط ارادوں کو عوام کے سامنے واضح کر دیا ہے۔





