ماضی کی غفلت کا خاتمہ: صوابی کے تعلیمی اداروں میں سخت نگرانی کا عمل شروع!

خیبر پختونخوا کی انتظامیہ کا تعلیمی تباہی کے خلاف سب سے بڑا ایکشن، ضلع صوابی میں تعلیمی معیار کو بحال کرنے اور سرکاری اداروں میں نظم و ضبط قائم کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر صوابی نصراللہ خان اور اسسٹنٹ کمشنر ریونیو صبیحہ ہستم نے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول (GGHS) کوٹھا کا اچانک اور بن بلایا دورہ کر کے سکول انتظامیہ کے حواس اڑا دیے۔

ہنگامی دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نصراللہ خان اور اے سی صبیحہ ہستم نے خود مختلف کلاس رومز میں جا کر تدریسی سرگرمیوں، طالبات کی پڑھائی کے معیار اور اساتذہ کی حاضری کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔

دورے میں نہ صرف تعلیمی و انتظامی امور کی پڑتال کی گئی بلکہ صفائی ستھرائی، پینے کے پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کا موقع پر ہی تفصیلی معائنہ کیا گیا تاکہ طالبات کو محفوظ اور بہترین ماحول فراہم کیا جا سکے۔

اس موقع پر تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصراللہ خان نے سکول انتظامیہ کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ اساتذہ کی باقاعدہ اور وقت پر حاضری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ تدریسی عمل میں حائل تمام رکاوٹوں کو فوراً دور کر کے طالبات کو سازگار اور مثالی تعلیمی ماحول کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

ڈی سی صوابی نے واضح اور سخت الفاظ میں الٹی میٹم دیتے ہوئے اعلان کیا کہ ماضی میں تعلیمی اداروں کو درپیش لاپرواہی اور بدانتظامی کے باب کا اب مکمل خاتمہ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی منڈی میں مسلسل چوتھے روز تیل کی قیمت میں بڑی گراوٹ : نئے ریٹس جاری!

سرکاری تعلیمی اداروں کی کارکردگی کو سدھارنے اور تعلیمی معیار کو بلندیوں پر لے جانے کے لیے پورے ضلع میں ایسے اچانک چھاپوں اور نگرانی کا سلسلہ بلاتعطل جاری رہے گا۔

انتظامیہ کے اس انقلابی قدم نے صوابی کے تعلیمی حلقوں میں زبردست لہر دوڑا دی ہے اور عوام کی جانب سے سرکاری سکولوں کا معیار بہتر بنانے کی اس کاوش کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔

Scroll to Top