سفارتی محاذ پر پیدا ہونے والی نئی سنسنی خیز پیش رفت اور تناؤ میں کمی کے امکانات کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی ہنگامی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔
عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ اور امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) دونوں کی قیمتیں اچانک نیچے آ گئی ہیں جس سے توانائی کی منڈیوں میں بڑی ہلچل مچ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق تیل کی قیمتوں میں اس بڑی گراوٹ کی بنیادی وجہ امریکہ اور ایران کے درمیان برف پگھلنے کے اشارے اور سفارتی مذاکرات کی بحالی کی امیدیں ہیں۔
اس کے علاوہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ناکامی کے سیاسی اثرات نے بھی کشیدگی میں کمی کی توقعات کو تقویت دی ہے۔
عالمی معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر واشنگٹن اور تہران کے درمیان مذاکرات کامیابی کی طرف بڑھتے ہیں تو عالمی سطح پر تیل کی فراہمی کا بحران ختم ہو سکتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے انڈین ڈیفنس ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز کاروباری سیشن کے دوران برینٹ کروڈ کے مستقبل کے سودے 80 سینٹ (0.85 فیصد) کی کمی کے بعد 93.82 ڈالر فی بیرل پر آ گئے۔
دوسری جانب امریکی خام تیل (WTI) کی قیمت میں 1.20 ڈالر (1.36 فیصد) کا بڑا ڈراپ دیکھا گیا جس کے بعد یہ 86.92 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔
اگرچہ اس سے قبل آبنائے ہرمز کے نازک راستے سے تیل کی ترسیل کے اخراجات، انشورنس پریمیئم اور مال برداری کی لاگت میں اضافے کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 109 ڈالر فی بیرل سے بھی اوپر چلی گئی تھیں لیکن حالیہ 4 روز کی مسلسل گراوٹ نے عالمی ایندھن کی منڈیوں کو بڑے ریلیف کی امید دلا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کیا حکومت کے خلاف نئی کٹھ پتلی ٹیم تیار ہو رہی ہے؟ خواجہ آصف نے سب بتا دیا!
سرمایہ کار اور تاجر اس وقت مشرقِ وسطیٰ کی سیاسی اور سفارتی صورتحال پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔
اگر یہ منفی رجحان قائم رہتا ہے تو آنے والے دنوں میں عوام کو مہنگے پیٹرول سے بڑی نجات ملنے کا قوی امکان ہے!





