پشاور، نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد پر حملے کی فوٹیج سامنے آگئی

پشاور حیات آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد خان جاں بحق ہوگئے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے، جس میں واردات سے متعلق مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ حیات آباد فیز 5 میں نادرا دفتر کے عقب میں واقع پارکنگ میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے فہد خان ولد شاروم کو نشانہ بنایا۔ مقتول کا تعلق کافور ڈھیری سے تھا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے 8 خالی خول برآمد کرلیے۔ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی۔

مقتول فہد خان کا تعلق ایک سیاسی گھرانے سے تھا۔ وہ سابق وفاقی وزیر نور عالم خان کے بھانجے، سابق تحصیل چیئرمین متھرا فرید اللہ خان مرحوم کے بھتیجے اور شاروم خان آف کافور ڈھیری کے صاحبزادے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: تھرپارکر میں ایمبولینس کے اندر آکسیجن سلنڈر دھماکہ، 7 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت اور واردات کے محرکات جاننے کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Scroll to Top