گاڑی مالکان ہوشیار!خیبرپختونخوا حکومت کا جعلی نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول نے صوبے بھر میں جعلی، غیر قانونی اور خود ساختہ نمبر پلیٹس لگانے والی گاڑیوں کے خلاف 10 نومبر سے سخت صوبہ گیر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ ایکسائز کی جانب سے کاروں، موٹر سائیکلوں اور رکشوں کے مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر محکمہ کی طرف سے جاری کردہ اصل نمبر پلیٹس اپنی گاڑیوں پر نصب کریں۔

حکام کے مطابق جن گاڑیوں کے مالکان کو تاحال اصل نمبر پلیٹس موصول نہیں ہوئیں، وہ اپنے متعلقہ ضلعی ایکسائز دفاتر سے رجوع کریں اور ڈیڈ لائن سے پہلے اپنی نمبر پلیٹس حاصل کرکے گاڑیوں پر ڈسپلے کریں۔

محکمہ نے واضح کیا ہے کہ 10 نومبر کے بعد غیر قانونی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامی یونیورسٹی اور ترکمانستان کا فقہ، حدیث اور عربی زبان کی تعلیم میں تعاون پر اتفاق

ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانے اور گاڑیوں کی ضبطی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Scroll to Top