ذیابیطس اور موٹاپے کے مرض میں مبتلا افراد کے لیے ایک بڑی اور شاندار طبی پیشرفت سامنے آئی ہے۔
سوئٹزرلینڈ کے ماہر سائنسدانوں نے ایک ایسی جدید تجرباتی ڈیوائس تیار کر لی ہے جو جسم میں نصب کیے جانے کے بعد بجلی کی مدد سے خون میں شوگر کی سطح کو مؤثر طریقے سے کم کر سکتی ہے، جس سے دنیا بھر کے مریضوں میں نئی امید پیدا ہو گئی ہے۔
معروف تعلیمی ادارے ای ٹی ایچ زیورخ یونیورسٹی کے محققین کی تیار کردہ اس جدید ڈیوائس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ خون میں موجود اضافی گلوکوز کو گلوکونیٹ میں تبدیل کر دیتی ہے جسے بعد میں گردے باآسانی پیشاب کے ذریعے جسم سے خارج کر دیتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق وائرلیس ٹیکنالوجی پر کام کرنے والی اس ڈیوائس کو مسلسل شوگر مانیٹر کرنے والے نظام کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔
چوہوں پر کیے گئے تجربات کے دوران اس ڈیوائس نے خودکار طور پر بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے کے انتہائی شاندار نتائج دیے۔
تجربات میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ یہ ڈیوائس جسم میں ذخیرہ شدہ اضافی چربی کے استعمال کو بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے جس سے ذیابیطس کے ساتھ ساتھ موٹاپے کا بیک وقت علاج ممکن ہونے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
دوسری جانب ایک اور نئی طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ موٹاپے اور ذیابیطس سے قبل کی کیفیت (پری ڈائیبیٹیز) میں مبتلا افراد اگر جی ایل پی-1 (GLP-1) ادویات کا استعمال کریں تو ان میں خطرناک ٹائپ ٹو ذیابیطس لاحق ہونے کا خطرہ 31 فیصد تک کم ہو سکتا ہے۔
ماہرین نے ان دونوں طبی کامیابیوں کو ذیابیطس کے خلاف جنگ میں ایک سنگ میل قرار دیا ہے۔





