ہنگو کے علاقے دوآبہ کے نواحی گاؤں جدید بانڈہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
ایک گھر کی چھت اچانک گرنے سے چار بچیاں ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائیوں کے دوران ملبے سے چاروں بچیوں کی لاشیں نکال لیں جنہیں دوآبہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کے باعث علاقے میں افسوس اور غم کی فضا پھیل گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ہنگو: گھر میں فائرنگ سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق
ریسکیو 1122 کے مطابق چھت گرنے کے واقعے میں چار بچیاں جاں بحق ہوئی ہیں۔





