ٹرمپ کی ٹیم میں ایران پر پھوٹ پڑ گئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایران کے ساتھ جاری جنگ کے مستقبل کے حوالے سے دو مختلف مؤقف اختیار کرچکے ہیں۔

بعض مشیر ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں ختم کرنے کے حق میں ہیں، جبکہ دیگر ایران پر دوبارہ حملے کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق نائب صدر جے ڈی وینس اور خلیجی اتحادی صدر ٹرمپ کو جنگ ختم کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں، جبکہ ٹرمپ کے بعض دیگر مشیر ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائیوں کے حامی ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی وسط مدتی انتخابات میں ووٹرز کی جانب سے جنگ کو مسترد کیے جانے کا رجحان بھی ٹرمپ انتظامیہ کے لیے اہم سیاسی چیلنج بن گیا ہے۔ ایسے میں صدر ٹرمپ کو ایک طرف اپنے مشیروں کے مختلف مؤقف اور دوسری جانب جنگ کے سیاسی اثرات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی جزیرے قشم پر میزائل حملے، ٹرمپ کا ایرانی عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں جاری رکھنے یا جنگ ختم کرنے سے متعلق حتمی فیصلے پر امریکی انتظامیہ کے اندر اختلافات نمایاں ہوگئے ہیں۔

Scroll to Top