پاکستان کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ نے کہا ہے کہ ٹٹیسٹ سیریز کے لیے سری لنکا کے پاس اچھے بلے باز ہیں۔
پاکستان کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ کا کہنا ہے کہ بطور کوچ انٹرنیشنل سیریز سے ہٹ کر کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینا اچھا تجربہ ہے۔
پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے شان ٹیٹ نے کہا کہ پریکٹس میچ میں کئی نئے کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع ملا، تمام فاسٹ بولرز نے بہترین اسپیلز کروائے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں اہم تبدیلیاں، دو کھلاڑیوں کو ریلیز کردیا گیا
شان ٹیٹ کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز کے لیے سری لنکا کے پاس اچھے بلے باز موجود ہیں، تاہم انہیں پاکستان کی بولنگ لائن اپ پر مکمل اعتماد ہے۔





