پاکستان ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن بن گیا

پاکستان نے 23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

 قومی ٹیم نے فائنل میں جنوبی کوریا کو دو صفر سے شکست دے کر ایشین چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

فائنل میں عاصم خان اور نور زمان نے اپنے اپنے مقابلے جیت کر پاکستان کی کامیابی یقینی بنائی۔

چیمپئن شپ میں کامیابی کے بعد عاصم خان نے مستقبل میں پاکستان کے لیے مزید عالمی اعزازات جیتنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی محض آغاز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشین گیمز 2026 رنگا رنگ اختتامی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر

اس سے قبل سیمی فائنل میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ہانگ کانگ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ عاصم خان اور نور زمان نے اپنے اپنے میچز تین ایک سے جیتے تھے۔

Scroll to Top