قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی کوششیں جاری ہیں اور دونوں ممالک مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کر رہے ہیں۔
آکسفورڈ یونین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ قطر گزشتہ دو ہفتوں سے امریکی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ خطے میں کشیدگی کم کی جاسکے۔
قطری وزیراعظم نے کہا کہ بہترین معاہدے کے انتظار کے بجائے قابلِ عمل معاہدے تک پہنچنے کی کوشش ہونی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی ٹیم میں ایران پر پھوٹ پڑ گئی
دوسری جانب قطر کے انٹرنیشنل میڈیا آفس نے ایران امریکہ مذاکرات ناکام ہونے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دے کر مسترد کردیا۔





