ژوب: بلوچستان کے شہر ژوب اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے درمیانے درجے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز (Seismological Center) کے مطابق شدت ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔گہرائی زلزلے کی گہرائی 30 کلومیٹر زیرِ زمین تھی۔ زلزلے کا مرکز ژوب سے 135 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف تاریخی ایکشن پلان، 70 ارب کا پیکج، 17 ہزار بھرتیاں اور فیس لیس عدالتوں کے قیام کا فیصلہ
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، تاہم مقامی انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔





