آئی سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے اہم مقابلے میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی اپنے نام کرلی۔
پاکستان کی جانب سے حمزہ ظہور نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 100 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کے ٹاپ اسکورر رہے۔
دیگر بلے بازوں میں حسنین عباس ڈار نے 38، عبدالقادر نے 20، عثمان خان نے 16 جبکہ احمد حسین نے 8 رنز بنائے۔
پاکستانی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو شکست دی اور ایونٹ میں اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔
یہ بھی پڑھیں: تنقید سے گھبراتا نہیں، جنہوں نےخود کچھ نہیں کیا، ان کی تنقید سےکوئی فرق نہیں پڑتا، چیئرمین پی سی بی
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے انڈر 19 ایشیا کپ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف پاکستان کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ الحمدللہ، پاکستان زندہ باد۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم نے ایشیا کپ کے مقابلے میں بھارت کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔





