پشاور: شہر میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا آپریشن تیز کردیا گیا، رنگ روڈ پر بڑے بڑے پیٹرول پمپس اور پلازے مسمار کرنے کے بعد مفتی محمود مرکز پشاور کے خلاف بھی کارروائی شروع کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق مفتی محمود مرکز کے بجلی اور گیس کے کنکشن منقطع کردیے گئے، جبکہ مرکز کی بجلی متعدد بار منقطع اور بحال بھی کی جاتی رہی۔
مفتی محمود مرکز کے باہر صورتحال کشیدہ ہوگئی، انتظامیہ نے مرکز سے متصل سی این جی پمپ کے خلاف بھی آپریشن کیا۔
واقعے کے دوران رکن صوبائی اسمبلی اعجاز خان اور سابق میئر پشاور زبیر علی بھی مفتی محمود مرکز میں موجود تھے۔
شہر میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے باعث علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے، جبکہ انتظامیہ کی کارروائی جاری ہے۔





