صوبائی دارالحکومت پشاور، جو گزشتہ کئی سالوں سے شدید ٹریفک ازدحام، تباہ حال سڑکوں اور ناقص منصوبہ بندی کے باعث عام شہریوں کے لیے ایک مستقل عذاب بنا ہوا تھا اب بالآخر سیاسی نعرے بازی اور محض کاغذی دعووں کی دلدل سے نکل کر حقیقی اور عملی ترقی کی راہ پر گامزن ہو گیا ہے۔
شہر میں سالہا سال سے معطل اور التوا کا شکار بنیادی انفراسٹرکچر کی بحالی کے منصوبوں پر عملی کام کا باقاعدہ اغاز کر دیا گیا ہے جس کا بنیادی مقصد پشاور کے شہریوں کو روزمرہ کے سفری عذاب سے ہمیشہ کے لیے نجات دلانا ہے۔
اس ہمہ گیر توسیعی و بحالی کے منصوبے کے تحت پشاور رنگ روڈ کے طویل عرصے سے معطل مسنگ لنک پر کام کی رفتار کو انتہائی تیز کر دیا گیا ہے تاکہ شہر کے گرد و نواح سے آنے والی سنگین بھاری ٹریفک کو اندرونی سڑکوں پر داخل ہونے سے روکا جا سکے۔
اسی پیشرفت کے دوران غیر قانونی تجاوزات میں شامل مفتی محمود مرکز کے بجلی اور گیس کنکشن منقطع کر دیے گئے ہیں۔ یہ پیشرفت صرف کسی ایک سڑک تک محدود نہیں ہے، بلکہ شہر کے مرکزی تجارتی مراکز، یونیورسٹی روڈ، جی ٹی روڈ اور اندرونِ شہر کو جوڑنے والی تمام لنکس روڈز اور تباہ حال شاہراہوں کی پیچ ورکنگ، کشادگی اور ازسرِ نو تعمیر کا کام بھی بیک وقت شروع کیا جا چکا ہے۔
ماضی کی ناقص پالیسیوں اور ٹریفک کی جس بدنظمی نے شہر کا نقشہ بگاڑ کر رکھ دیا تھا اور خراب ڈرینج کی وجہ سے شہری روزانہ گھنٹوں ٹریفک جام میں ذلیل ہوتے تھے اس کا اب خاتمہ کیا جا رہا ہے۔
موجودہ جامع حکمتِ عملی کے تحت سڑکوں کو کشادہ کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی کے لیے جدید سگنلنگ سسٹم، یوٹرنز کی بہتری اور فلائی اوورز کی مرمت کا کام جاری ہے۔
انتظامیہ اور انجینئرز کی ٹیمیں دن رات ان منصوبوں کو وقت پر مکمل کرنے کے لیے متحرک ہیں۔ شاہراہوں کی اس مکمل بحالی سے شہریوں کا سفری وقت آدھا رہ جائے گا، ایندھن کی خاطر خواہ بچت ہوگی اور تجارتی سرگرمیوں کو نیا تحرک ملے گا۔
پشاور جو کبھی صرف سیاسی دھرنوں اور بے سود بیانیوں کا مرکز بنا دیا گیا تھا، اب واقعی ایک جدید اور سہولیات سے آراستہ شہر کا روپ دھار رہا ہے۔
پشاور کی تباہ حال سڑکوں کی ازسرِ نو تعمیر اور رنگ روڈ پر جاری ہنگامی پیشرفت پر پشاور کے شہریوں اور تاجر برادری نے شدید مسرت کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ انتظامی اقدامات اور گورنر ہاؤس کی جانب سے ملکی و شہر کی بہتری پر توجہ کو سراہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پشاور کے انفراسٹرکچر کی بحالی سے ان کا روزمرہ کا سفر آسان ہوگا۔
اس موقع پر عوامی حلقوں نے سابقہ پی ٹی آئی حکومت کے دورِ اقتدار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے طویل دورِ حکومت میں پشاور جیسے تاریخی شہر کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا۔
پی ٹی آئی کے سابق حکمرانوں نے اربوں روپے کے بجٹ کو محض نمائشی اور ناقص منصوبوں کی نذر کر کے پشاور کو گند، ٹریفک جام اور تباہی کے دہانے پر پہنچایا۔
یہ بھی پڑھیں : فکرِ اقبالؒ نفرت اور انتہا پسندی کی نفی کرتی ہے: وزیراعظم شہباز شریف
عوام نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی حکومت نے اپنے دور میں صوبے کے وسائل صرف اسلام آباد پر چڑھائی کرنے، دھرنے دینے اور سیاسی انتشار پھیلانے کے لیے استعمال کیے جبکہ پشاور کی عوام سڑکوں پر ذلیل ہوتی رہی۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ سابقہ حکمرانوں کی اس تباہ کن پالیسی کے برعکس موجودہ انتظامیہ اور وفاقی سرپرستی کی بدولت اب پشاور میں کاغذی منصوبوں کے بجائے حقیقی اور عملی ترقی دکھائی دے رہی ہے۔





