پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے دن شاندار نصف سنچری اسکور کر کے سابق کپتان مصباح الحق کا اہم ترین ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔
بابر اعظم نے 58 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس ففٹی کے ساتھ ہی وہ بطور پاکستانی کپتان سب سے زیادہ (70 مرتبہ) 50 یا اس سے زائد رنز بنانے کا اعزاز مصباح الحق کے ساتھ مشترکہ طور پر حاصل کر چکے ہیں۔
خاص بات یہ ہے کہ بابر اعظم نے یہ کارنامہ مصباح الحق کے مقابلے میں 25 اننگز کم کھیل کر حاصل کیا۔ بابر نے 153 میچز کی 164 اننگز میں 70 ففٹی پلس اسکورز بنائے جبکہ مصباح الحق نے 151 میچز کی 189 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔
اس فہرست میں انضمام الحق (42 ففٹی پلس اسکورز) تیسرے، عمران خان (38) چوتھے اور جاوید میانداد (34) پانچویں نمبر پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں ہزاروں اسکولوں کی عمارتیں غیر محفوظ قرار
علاوہ ازیں، بابر اعظم کو بطور کپتان سب سے زیادہ انٹرنیشنل رنز بنانے کا مصباح الحق کا ریکارڈ (7,392 رنز) توڑنے کے لیے مزید صرف 314 رنز درکار ہیں، جہاں بابر فی الوقت 7,079 رنز بنا چکے ہیں۔





