پشاور میں خونریز واردات! نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے معروف فٹبالر قتل!

صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے یونیورسٹی ٹاؤن میں فائرنگ کے دل دہلا دینے والے واقعے نے کھیل کی دنیا اور مقامی لوگوں کو شدید صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔

تھانہ تہکال کی حدود میں واقع فارسٹ بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں پلوسی گاؤں کے رہائشی اور معروف فٹبالر منظور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص گولیوں کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ لاش اور زخمی شخص کو فوری طور پر نزدیک کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے تمام تر شواہد اکٹھے کر کے لاش تحویل میں لے لی ہے اور قانون کے مطابق کارروائی شروع کر دی ہے۔

فائرنگ کے پیچھے کیا کہانی چھپی ہے اور حملہ آور کون تھے؟ اس حوالے سے تاحال کوئی حتمی تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : زخہ خیل سانحہ : ثمر ہارون بلور کی ہسپتال انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی سخت ہدایت

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات معلوم کرنے کے لیے مختلف زاویوں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور جلد ملزمان کا سراغ لگا لیا جائے گا۔

Scroll to Top