اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر کی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کرانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت کی۔ دورانِ سماعت عدالت نے شرط رکھی کہ اگر وکلا آئندہ سماعت پر دلائل کے آغاز کی یقین دہانی کرائیں تو ایک گھنٹے کی ملاقات کی اجازت دی جا سکتی ہے۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ “قانون کے مطابق ملاقات کرا تو رہے ہیں، کل آپ کہیں گے کہ 5 لوگوں کی ملاقات کرادیں۔
یہ بھی پڑھیں : شارجہ ٹیسٹ: زمبابوے نے افغانستان کے خلاف دنیا کا منفرد عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
اس پر وکیل سلمان صفدر نے موقف اپنایا کہ عدالت ویسے کہہ دے اپنا وکالت نامہ واپس لے لیتے ہیں، اس طرح عدالتی کارروائی سے نکالا تو نہیں جا سکتا۔





