آواران میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، کواڈ کاپٹر اسٹرائیک میں فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) کے 9 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع آواران میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر مبنی ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جدید ٹیکنالوجی اور آرمڈ کواڈ کاپٹر کا استعمال کرتے ہوئے کالعدم فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) کے خفیہ ٹھکانے پر انتہائی مؤثر اور دقیق اسٹرائیک کی۔ اس کارروائی کے نتیجے میں 9 دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کامیاب آپریشن ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور تخریب کار عناصر کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے عزم کا واضح ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی رہائی کے معاملے پر وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کا بڑا بیان سامنے آ گیا

علاقے میں ممکنہ دیگر دہشت گردوں کی موجودگی کے پیشِ نظر سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

Scroll to Top