پاکستان اور سری لنکا کا ٹیسٹ میچ لاہور سے کیوں منتقل ہوا؟ وجہ سامنے آگئی

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جانے والا سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ لاہور سے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔

لاہور میں سموگ کی شدید صورتحال اور بڑھتی ہوئی آلودگی کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں کی صحت اور میچ کے بلا تعطل انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے دوسرے ٹیسٹ کا مقام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی باضابطہ تصدیق بھی کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی رہائی کے معاملے پر وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کا بڑا بیان سامنے آ گیا

ترجمان پی سی بی کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ طے شدہ شیڈول کے مطابق 17 سے 21 نومبر تک ہی کھیلا جائے گا۔ میچ کی تاریخوں یا شیڈول میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی بلکہ صرف وینیو کو لاہور سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم منتقل کیا گیا ہے۔

Scroll to Top